Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

فلسطین کابیت المقدس کو اسرائیلی درالحکومت تسلیم کرنے سے انکار

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2017 08:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین نے بیت المقدس کو اسرائیلی درالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کرتےفلسطین نے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کیا
تو فلسطینی سڑکوں پر آگئے اور ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف نعرے بازی کی۔

 فلسطینی صدر نے کہا کہ  امریکا کے فیصلے سے مسئلہ فلسطین کو مذہبی جنگ بنانے والوں کو تقویت ملے گی،لگتا ہے امریکا فلسطین کے مسئلے کے حل کی کوششوں سے دستبردار ہورہا ہے۔ امریکی فیصلہ 2ریاستی حل کی پرامن کوششوں پر پانی پھیر دے گا۔

اِدھر فلسطینی تنظیم حماس نے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے،عرب اور مسلم دنیا کو امریکا کیخلاف کھڑے ہوجانا چاہیے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے 2ریاستی حل تباہ ہوگیا ہے،امریکا کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کیلئے نااہل کر دیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کی آزادی کیلیے مزاحمت کرتےرہیں گے،ڈونلڈٹرمپ کےاعلان سےثابت ہوگیاامریکاکیلئےصرف اسرائیل اہم ہے۔