شاہ رخ خان نے سلمان خان کو مات دے دی
بولی وڈ میں جب خان کا ذکر آتا ہے تو ذہن میں تین بڑے نام شاہ رخ ، سلمان اور عامر کے نام ضرور آتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر عامر کے مقابلے میں سلمان اور شاہ رخ زیادہ مقبول ہیں۔
مداح ہمیشہ ان دونوں اداکار وں سے متعلق معلومات رکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور اس حوالہ سے ٹوئٹر ایک مقبول زریعہ ہے۔
ٹوئٹر نے حال ہی میں 2017 میں سب سے زیادہ مشہور رہنے والے بھارتی اسٹارز کی فہرست پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر شاید آپ حیران رہ جائیں۔
Congrats to @narendramodi who tops the most followed list on Twitter in India with 37.5 million followers. Here's the ten most followed Indians on Twitter this year #ThisHappened pic.twitter.com/onP2uWxEvg
— Twitter India (@TwitterIndia) December 5, 2017
ٹوئٹر کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سب سے زیادہ مداحوں کے ساتھ سرفہرست رہےجبکہ دوسرے نمبر پر میگا اسٹار امیتابھ بچن اور تیسرے نمبر پر شاہ رخ خان ہیں جس کے بعد سلمان خان چوتھے نمبر پر دیکھے گئے ہیں۔
زیادہ فالوورز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر اسٹار اکشے کمار جبکہ عامر خان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ساتویں پوزیشن جگہ دپیکا پڈوکون نے اپنے نام کی اوراِس ٹاپ 10 میں وہ واحد بھارتی خاتون ہیں جن کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.