Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'فضائی آلودگی سے بچوں کا دماغ ہمیشہ کیلئے متاثر ہوسکتا ہے'

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2017 02:05pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی بچوں کی دماغی نشونما کو شدید متاثر کرتے ہوئے دماغ کو ہمیشہ کیلئے برباد کر سکتی ہے۔

یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق، آلودہ فضا ذہنی پریشانی کا سبب بھی بنتی ہے، اس سے آپ کے آئی کیو لیول اور بچوں میں یاد کرنے والی صلاحیت کم ہو سکتی ہے۔

فضائی آلودگی کی کچھ اقسام ایسی اقسام بھی ہیں جن سے آپ اعصابی بیماریوں مثلاً اٹینشن  ڈیفیشٹ ہائپر ایکٹیوٹی ڈس آرڈرکا شکار ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق بھارت میں ان دنوں فضائی آلودگی کے دوران کی گئی۔ یاد رہے کہ ایک  مہینہ قبل دہلی کے تمام تعلیمی ادارے  سموگ کی وجہ سے بند کردیئےگئے تھے۔

رپورٹ  میں یہ بھی بتایا گیا کہ  جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں اور اس خطے میں فضائی آلودگی دنیا کے دوسرے ھصوں کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔

بشکریہ: زی نیوز