Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یعنی شیطانی مذہب کے بارے میں پھیلائی گئی 10 افواہیں Satanism

شائع 06 دسمبر 2017 07:40am

Untitled-2

نوٹ: یہ تحریر صرف ایک معلوماتی تحریر ہے۔ اس کا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا یا کسی مذہب کی تبلیغ کرنا ہر گز نہیں ہے۔   

لیکن دنیا میں صرف اسلام ہی ایک مذہب نہیں ہے، یہ دنیقا کئی طرح کے مذاہب سے بھری پڑی ہے جن میں سے ایک 'سیٹن ازم'  یعنی شیطانی مذہب ہے۔

دنیا بھر میں شیطان کے پجاریوں کو کالے کرتوتوں اور گھناؤنے عوامل سے جوڑا جاتا ہے۔ شیطانی مذہب کے بارے میں صرف ایک باریک لکیر ہے جو ہمیں خوف میں مبتلا کئے رکھتی ہے۔

بحیثیت مسلمان ہمیں اس سے دور رہنا چاہئے، کیونکہ ہم ایک اللہ کے ماننے والے ہیں اور وہی ہمارا معبود ہے۔

لیکن سیٹن ازم کے بارے میں 10 حقائق ایسے ہیں جو حقیقت سے بالک مختلف ہیں۔ وہ کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ شیطان کا چرچ (چرچ آف سیٹن)

چرچ آف سیٹن کی باقاعدہ بنیاد 1966 میں اینٹون لیوی نامی شخص نے رکھی تھی، جس کامقصد انسان کی حقیقی فطرت کو قبول کرنا تھا۔ اینٹون کے مطابق انسان کائنات میں موجود ایک مجسم حیوان ہے۔ یہ تنظیم نہ تو کسی خدا کو مانتی ہے اور نہ ہی شیطان کو مانتی ہے۔ بلکہ اس کے ممبرز بنیادی طور پر لامذہب ہوتے ہیں۔

٭ قربانی

اس تنظیم کے قواعد کے مطابق کسی بھی جاندار کو قربان کرنا یا اس کی جان لینا جائز نہیں ہے۔ صرف جانوروں کو غذا کے حصول کیلئے مارا جاسکتا ہے یا پھر خود کی حفاظت کیلئے یعنی سیلف ڈیفنس کیلئے کسی کی جان لی جاسکتی ہے۔

٭ لاتعلقی

چرچ آف سیٹن ایسے کسی بھی عمل کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا جو شیطانی رسومات کو ادا کرتے وقت کی جاتی ہیں۔۔

٭ بچوں کی قربانی

قرون وسطیٰ میں شرح اموات اتنی زیادہ ہوگئی تھیں کہ کئی دائیوں پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ شیطان کو بچوں کی بلی دیتی ہیں۔

٭ سب سے بڑا گناہ

سیٹن ازم میں سب سے بڑا گناہ احمق ہونا ہے، سیٹن ازم کے ممبران کی نظر میں سب سے بڑے گناہگار وہ لوگ ہیں جن میں ذہانت کی کمی ہے۔

٭ فیس

شروعات میں چرچ آف سیٹن کا ممبر بننے کیلئے 20 ڈالر فیس ادا کرنی پڑتی تھی ، لیکن آج یہ فیس 200 ڈالر ہوگئی ہے۔

٭ کتاب

سیٹن ازم کی اپنی ایک بائبل ہے جو جو چار کتب پر مشتمل ہے۔ بک آٖ سیٹن، بک آف لوسیفر، بک آف بیلئیل اور بک آف لیویاتھن۔ بک آف سیٹن عیسائی مذہب کی دس احکامات اور سنہرے اصول کو نکارتے ہوئے شکم پرستی کو  فروغ دیتے ہیں۔

٭ کالا جادو

چرچ آف سیٹن ہر قسم کے کالے جادو کے خلاف ہے، چاہے وہ کسی بھی طرح کا شیطانی جادو کیوں نہ ہو۔

٭ قدرت کو ماننے والے

اس مذہب کے ماننے والے قدرت اور اس کی طاقت پر بڑا یقین رکھتے ہیں۔  یہ دن کے نکلنے اور ڈھلنے، چاند اور سورج کا گرہن اور گرم و سرد موسم کے استوا کو مناتے ہیں۔

٭ کوئی بنانے والا نہیں

چرچ آف سیٹن کے مطابق صرف انسان ہی اپنی زندگی کے ذمہ دار ہیں اور کوئی خدائی ان کی قسمت کو قابو نہیں کر سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس مذہب میں اتنے زیادہ لامذہب یا دہریے ہیں۔

بشکریہ meaww.com