Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناشتہ میں استعمال کرنےوالی 6 صحت مند غذائیں

شائع 05 دسمبر 2017 06:51pm

ناشتے کو دن کی سب سے اہم چیزوں میں سے ایک کہا جائے تو غلط نہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کو یہ کسی حالت میں نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں ان چند غذاؤں کے بارے میں جن کو ناشتے میں کھا ناآپ کی سحت مندی کا ضامن ہوسکتا ہے۔

پھل

ناشتہ میں  پھل کو خوراک کا  حصہ بنانے سے آپ کو ضروری وٹامن اور منرل فراہم ہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں قوت پیدا کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پھل کھانے سے آپ  کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے اور آپ تازہ دم محسوس کرتے ہیں۔

سبزیاں

دن کی شروعات اگراچھی کرنا چاہتے ہیں تو سبزیوں کا چناؤ ضرور کریں کیونکہ سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال ہوتی ہیں جس کی مدد سے آپ اپنے جسم کو پورا دن ہلکا محسوس کرتے ہیں۔

اوٹ میل

اوٹ  میل ناشتے میں استعمال کرنے کیلئے  ایک صحت مندغذا ہے جو فائبر سے مالا مال ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس میں کیلوریز  کم ہوتی ہیں اور جسم کیلئے ضروری  منرلز موجود ہوتے ہیں۔

دہی

دہی آپ کی پسندیدہ غذا ہو یا نہ ہو، دن کی شروعات کرنے کیلئے اس سے اچھی غذا شاید اور کوئی نہیں۔اچھا  ذائقہ فراہم کرنے  کے علاوہ یا ایک ایسی غذا ہے جو آپ کے  پیٹ کو ضروری نیوٹریشن اور پروٹین فراہم کرتی ہے۔

دہی کا استعمال آپ کسی اور چیز کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں تاکہ آپ کو ایک زائقہ دار ناشتے  کی ڈش مل سکے۔

کافی

رپورٹ کے مطابق   دن میں کافی کاایک  کپ پینے سے آپ صحت مند رہتے ہیں لیکن کوشش کریں کے اسے خالی  پیٹ نہ پیا جائے۔ کافی آپ کی انرجی بڑھادیتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

گری دار میوے

ناشتے کی خوراک میں گری دار میووں کا اضافہ کرنا کبھی نہ بھولیں کیونکہ اس کے بےشمار فوائد ہیں جن میں فائبر، پروٹین اور ضروری فیٹس شامل ہے۔ گری دار میوے کا استعمال آپ ایک چمچ دہی  یا اوٹ میل کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔

بشکریہ: پنک وِلا