Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیو جابز اپنے بچوں کو آئی پیڈ استعمال کرنے کیوں نہیں دیتے تھے؟

شائع 05 دسمبر 2017 05:02pm
سائنس

اسٹیو جابز 2010 میں ایپل کی تقریب کے اسٹیج پر کھڑے آئی پیڈ ریلیز کرنے کے اعلان کررہے تھے اور ریلیز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی پیڈ ایک ایسی شاندار ڈیوائز ہے جو تعلیمی  نسبت سے فائدہ مند ہے، جس کی مدد سے آپ انٹرنیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں اوراس ڈیوائز کےزریعے ویڈیوز بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پیڈ کی مدد سے آپ دوسرے لوگوں سے باآسانی بات چیت بھی کرسکتے ہیں اور یہ(آئی پیڈ) ایک ایسا بہترین  طریقہ ہے جس کی مدد سے آپ یہ سارے فیچرز ایک ہی وقت میں حاصل کرسکتے ہیں۔

البتہ دو سال بعد جب اسٹیو جابز سے پوچھا گیا کہ' آپ کے بچے تو  آئی پیڈ اکافی پسند کرتے ہوں گے؟' تو ان کا کہنا تھا کہ 'درحقیقت ہمیں گھر پر آئی پیڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ کیونکہ مجھےلگتا ہے کہ ان کے اثرات میرے بچوں پر خطرناک ہوسکتے ہیں'

جی ہاں! آئی پیڈ ایجاد کرنے والے اسٹیو جابز خود نہیں چاہتے کہ ان کی اولاد ان کی بنائی ہوئی ڈیوائز استعمال کریں کیونکہ اسٹیو کو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ آئی پیڈاستعمال کرنے کی وجہ سے اس کی عادت پر جاتی ہے جس کے اثرات بچوں پر اچھے نہیں ہوتے۔

جب ایک بار آئی پیڈ آپ کے سامنے ہوتا ہے یاجب آپ اسے گھر سے باہر لے کر چلے جاتے ہیں تو آپ اس ڈیوائز میں وہ سارے فیچرز کا استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اس کے عادی ہوجاتے ہیں اور ان فیچر سے دور ہنا آپ کیلئے مشکل ہوجاتا ہے۔