فیس باک کے بانی کی بہن جنسی حراسگی کا شکار
فیس باک کی مارکیٹ ڈیویلوپمنٹ کی سابق ڈائریکٹر اور فیس باک کے بانی مارک زکر برگ کی بہن رینڈی زکر برگ کا الاسکا ایئر لائن فلائٹ میں جنسی طور پر حراساں کیا گیا۔
سیلیکون ویلی کی اینٹروپرونیور نے دوران پرواز پیش آنے والی مشکلات کی شکایت سوشل میڈیا پر سفر کے کرتے ہوئے پوسٹ کیں۔
رینڈی زکر برگ نے سیٹل شہرمقامی ایئرلائن کے اعلی افسرکو خط لکھتے ہوئے کہا کہ 'وہ ہوائی جہاز میں موجود ایک شخص سے کافی تنگ تھیں جوان کے برابر میں بیٹھا ہوا تھا۔ شخص فرسٹ کلاس سیکشن میں بیٹھے مجھ سے اور دوسرے لوگوں سےجنسی اور واہیات باتیں کررہا تھا اس کے علاوہ اس شخص نے کافی شراب بھی پی ہوئی تھی'
رینڈی نے فیس باک پر پوسٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ'کافی غصہ، کراہت اور بُرا محسوس ہورہا جب سے الاسکا ایئرلائن میں سفر کرنے کے دوران مجھ سے ایک مسافر باربارغلط اور فضول جنسی باتیں کئے جارہا تھا'
Feeling disgusted & degraded after an @AlaskaAir flight where the passenger next to me made repeated lewd sexual remarks. The flight attendants told me he was a frequent flier, brushed off his behavior & kept giving him drinks. I guess his $ means more than our safety? My letter: pic.twitter.com/xOkDpb0dYU
— Randi Zuckerberg (@randizuckerberg) November 30, 2017
'میں اور میرے ساتھی نے اس حادثے کے متعلق فلائٹ اٹنڈینٹ سے بات کی جنہوں نے بتایا کہ یہ مسافر ہمیشہ اسی جہاز سے سفر کرتا ہے اور اس واقعہ کے باوجود اٹنڈینٹ ،اس شخص کو شراب پلاتے رہیں اور مجھے مشورہ دیا کہ میں پیچھے والی سیٹ پر بیٹھ جاؤں' اسی وقت الاسکا ایئرلائن نے تحقیقات کرنا شروع کردی اورعارضی طور پر رینڈی کو ان کی حفاظت کیلئے جہاز سے اتاردیا گیا جس کی تصدیق رینڈی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔
UPDATE: I just got off the phone with two executives from @AlaskaAir who informed me that they are conducting an investigation and have temporarily suspended this passenger’s travel privileges. Thank you for taking this seriously. — Randi Zuckerberg (@randizuckerberg) November 30, 2017
ایئرلائن کا کہنا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مہمان محفوظ رہیں اور ایک کمپنی کی حیثیت سے ایسی جنسی حراساں کرنے والی حرکت کو بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے ہمارے مسافراور مہمان کیلئے غیر محفوظ ماحول پیدا ہو'
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.