Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیموں کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ انہیں پھینکنا چھوڑ دیں گے

شائع 02 دسمبر 2017 11:27am

main4

لیموں کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں لیکن یہ خاص طور پر گردوں اور جگر کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر لیموں کا صرف رس نکال کر استعمال کیا جائے تو ہم اس کے کئی فوائد سے محروم ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لیموں کو استعمال سے قبل اسے جما دینے سے اس کے فوائد تادیر محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں کے چھلکے میں اس کے گودے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق: لیموں کا چھلکا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

لیموں کے چھلکے جسم کے کئی اقسام کے انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا آنتوں سے نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔

طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ لیموں کے جوس کے بجائے لیمن سموتھی کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس میں چھلکے بھی ملائے جاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے باقاعدہ استعمال سے دمہ سے بچاؤ اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کی سطح کو بھی معمول کے مطابق رکھتا ہے۔

لیموں کے چھلک میں وٹامن سی اور کیلشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ لیموں کے چھلکوں میں سٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو دانتوں کے امراض سے بچانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

لیموں کے رس سے وزن کے کمی کے بارے میں تو سب ہی کو معلوم ہے لیکن اس کے چھلکے میں بھی وہ اجزاء شامل ہوتے ہیں جو وزن میں نمایاں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

لیموں کے چھلکے میں غذائی فائبرز کی موجودگی قبض کو بھی قریب نہیں آنے دیتی اور جب پیٹ ٹھیک ہوگا تو پورا جسم بھی ٹھیک ہی رہے گا۔

نوٹ: یہ مضمون صرف عام معلومات کے لئے پیش کیا گیا ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔