Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آنکھوں کا رنگ ہمیشہ کیلئے تبدیل کرنے کا آسان طریقہ

شائع 02 دسمبر 2017 07:38am

Untitled-2

کیلیفورنیا: صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں نیلی آنکھوں کو خوبصورتی کی نشانی مانا جاتا ہے۔ جبکہ دنیا میں صرف 17 فیصد لوگوں کی آنکھیں نیلی ہیں۔

اکثر لوگ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی آںکھوں کا رنگ بھی نیلا ہو، پہلے ایسا کرنا ممکن نہ تھا، لیکن اب سائنس نے اسے ممکن کردکھایا ہے۔

امریکہ کی ایک اسٹروما میڈیکل نامی کمپنی نے لیزر ٹریٹمنٹ کے زریعے کتھئی آنکھوں کی پتلی کا رنگ نیلے رنگ میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ریسرچ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گریگ ہومر کا کہنا ہے کہ ہر کتھئی آںکھ کے پیچھے نیلی آنکھ چھپی ہے۔

نیلی اور کتھئی آنکھ کے درمیان فرق صرف ایک روغن کی تہہ کا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ہومر کا کہن اہے کہ آگر آپ یہ تہہ ہٹا دیں تو روشنی بآسانی اس اسٹروما سے گزر کر نیلا ایفیکٹ پیدا کرتی ہے اور آنکھ کا رنگ نیلا نظر آتا ہے۔

کیلی فورنیا میں قائم اسٹروما میڈیکل نے کم سے کم 37 لوگوں کی کتھئی رنگ کی آنکھوں کو نیلےی آنکھوں میں تبدیل کیا ہے۔ اس سرجری میں لیزر کے ذریعے آنکھوں میں موجود آئرس کی سطح سے براؤن میلانن کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔

بشکریہ CNN