Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پوشیدہ فوائد سے لیس لہسن استعمال کریں اور ڈاکٹر کو بائے بائے کہیں

شائع 02 دسمبر 2017 06:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بے شک قدرت کی عطا کردہ ہر نعمت میں انسان کے لئے شفاء اور بے شمار فوائد پوشیدہ لیکن انسان ان تمام چیزوں سے بے خبر رہتے ہوئے بیماری آجانے کی صورت میں ڈاکٹروں کے ہاں چکر لگاتا اور مخلتف ادویات کا استعمال کرتا ہے۔ آج ہم آپ کو لہسن کے ایسے فوائد بتانے جارہے ہیں جس کا صحیح طریقے سے استعمال کرکے آپ ہسپتال کی شکل تک دیکھنا بھول جائیں گے۔

:ملاحظہ کیجیئے

ناخنوں کی مضبوطی

Image result for beautiful nails

لہسن کا استعمال آپ کو بالوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ اس میں سلفر موجود ہوتا ہے جو آپ کے ناخنوں کو سخت بناتا ہے اور تیزی سے ناخنوں کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

:طریقہ

لہسن کو کرش کریں اور اسے نان ٹاکسک نیل پالش کی بوتل میں ڈالیں پھر اسے ایک ہفتے کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک ہفتے کے بعد اس نیل پالش کو اپنے ناخنوں پر اپلائی کریں ناخنوں کو تقویت ملے گی۔

بالوں کو خوبصورتی سے بڑھائیں

Image result for beautiful hairs

لہسن میں ایلیسِن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے گرتے بالوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

:طریقہ

سب سے پہلے لہسن کو سلائس کریں پھر اسے اپنی اسکیلپ پر مَلیں۔ اسے ملنے کے بعد اسے تیل کے ساتھ اپنی اسکیلپ پر اچھی طرح مالش کریں بالوں کے گرنے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا پائیں

Related image

لہسن کے اینٹی آکسیڈنٹس کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مار دیتا ہے۔ ایسے میں اپنے مہاسے پر کرش کیا ہپوا لہسن ملیں یا تو پھر لہسن کا ماسک چہرے پر اپلائی کریں نتیجہ آپ خود اخذ کر لیں گے۔

بانچھوں میں زخم

Related image

لہسن ایک اینٹی انفلیمیٹری ہے جس کی وجہ سے درد اور سوجن میں راحت ملتی ہے۔ تھوڑا سا لہسن کا پیسٹ لیں اور اسے براہ راست اپنی بانچھوں یعنی ہونٹوں پر لگائیں درد میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ زخم بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

پنجوں کے درد میں راحت

Image result for foot in warm water

اگر آپ ایک اسپورٹس مین ہیں تو اکثر پنجوں میں درد کی بھی شکایت رہتی ہوگی۔ لیکن آپ کو بتائیں کے لہسن پنجوں کے درد سے بھی جان چھڑاتا ہے۔ آپ کو کرنا صرف یہ ہوگا کہ اپنے پنجوں پر لہسن کا پیسٹ لگائیں اور انہیں 10 منٹ کے لئے ہلکے گرم پانی میں ڈال لیں نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

Thanks to FB page Health For All Kids