عظیم چاند کیا ہے اور کالے جادو سے اس کا کیا تعلق ہے؟
عظیم چاند کو سپر مون بھی کہا جاتا ہے، یہ پورے چاند یعنی پورن ماشی کے چاند کی ایک نایاب قسم ہے جو عمومی چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔
پورن ماشی کا چاند مہینے میں ایک بار دیکھا جاتا ہے جبکہ سپر مون پورے سال میں صرف چند موقعوں پر ہی نظر آتا ہے۔
سپر مون کیلئے وقت کا صحیح ہونا ضروری ہے، ہمارا چاند زمین کا مکمل ایک چکر 27.32 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔ اس چکر کے دوران چاند دو پوائنٹس سے گزارتا ہے جنہیں 'پیریجی' اور 'اپوجی' کہا جاتا ہے۔
اپوجی پوائنٹ زمین سے 252,000 میل کی مسافت پر ہے جبکہ پیریجی 224,000 میل دور ہے۔ یعنی پیریجی اپوجی کے مقابلے میں زمین سے 30000 میل قریب ہے۔
سپر مون اس وقت نظر آتا ہے جب زمین ، سورج اور چاند پیریجی سائیڈ سے ایک لائن میں ہوں، جب پورا چاند اور پیریجی بیک وقت ساتھ آتے ہیں تو ہی سپر مون واقع ہوتا ہے۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے کیونکہ زمین سورج کے گرد بھی گھومتی ہے، جبکہ چاند کی زمین کے گرد گھومنے کی رفتار اور سمت ایک نہیں رہ پاتی۔ اس طرح پورا چاند مسلسل ایک نہیں رہ پاتا۔ گزشتہ کئی سالوں میں چاند کے زمین کے گرد گھومنے کی رفتار میں تبدیلی آتی رہی ہے۔
پورن ماشی کے چاند یعنی فل مون اور سپر مون میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ سپر مون دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا صحیح وقت زمین ہے کہ جب وہ زمین کے قریب افق کے پاس ہو۔
کالے جودو میں چاند کا بہت عمل دخل ہے، زیادہ تر کالے جادو کی عملیات چاند کی تاریخوں اور سمتوں پر مشتمل سے مشروط ہوتی ہیں۔
صرف ایشیائی کالے جادو کے عامل ہیں نہیں بلکہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے جادوگر بھی چاند کو اپنے جادو میں استعمال کرتے ہیں۔
اس کیلئے فل مون اور سپر مون کا انتظار کیا جاتا ہے۔ یعنی وہ عملیات صرف اور صرف مذکورہ چاند ہونے کی صورت میں ہی مکمل ہو سکتی ہیں۔
Comments are closed on this story.