Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی ایل کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر 80لاکھ ڈالر کا جرمانہ

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2017 08:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:کمپی ٹیشن کمیشن آف انڈیا نےانڈین پریمیئر لیگ کے معاملے پربھارتی کرکٹ بورڈ پر80لاکھ ڈالرزکا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارت میں مسابقت کی نگرانی کرنے والے ادارے نے فیصلہ دیا کہ بی سی سی آئی نے براڈکاسٹرزکا یہ مطالبہ مان کر اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے کسی حریف ٹورنامنٹ کی اجازت نہیں دے گا۔

کمیشن نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ وہ 60دن کےاندر80لاکھ ڈالرزجرمانہ ادا کرے۔