Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سورج مکھی کے بیج توانائی کا خزانہ

شائع 29 نومبر 2017 01:43pm
ٖFile Photo ٖFile Photo

سورج مکھی کو انگریزی میں سن فلاور کہا جاتا ہے ۔ اس پورے کے میکسیکو میں پائے جانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ سورج مکھی کے پودے کی خاص بات یہ ہے کہ اسکا کاشت شدہ پودے دن کو سورج کی طرف رخ کرلیتا ہے جبکہ رات میں اسکا رخ مشرق کی طرف مڑ جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیجوں کا تیل بھی بنایا جاتا ہے۔

سورج مکھی کے بیج میں غذائی ریشہ ، پروٹین، وٹامن بی، وٹامن ای ، میگنشیم سمیت متعدد غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔سورج مکھی کے بیجوں کا استعمال انتہائی مفید مانا جاتا ہے۔ اسکے بعض فوائد ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

سورج مکھی کے بیج کی بعض خصوصیات

ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون

سورج مکھی کے بیج کا استعمال ڈپریشن کو کم کرنے میں بھی معاون شمار ہوتا ہے۔ اس میں موجود ٹریپٹوفان سے سیروٹونن کی تشکیل عمل میں آتی ہے جو کہ ڈپریشن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

کالی کھانسی میں فائدے مند

سورج مکھی کے بیجوں کا استعمال کالی کھانسی میں بھی کافی معاون ہوتا ہے، اسکے بیجوں کو اگر بھون کا استعمال کیا جائے تو یہ کافی مفید ہیں۔

قبض کیخلاف مفید

سورج مکھی کے بیجوں میں غذائی ریشہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ قبض کشا ہے۔

گردے اور مثانے کی سوزش میں فائدے مند

سورج مکھی کا بیج گردے اور مثانے کی سوزش کے دوران استعمال کیاجائے تو کافی فائدہ دیتا ہے۔

سورج مکھی کے بیج قوت مدافعت بڑھاتے ہیں، یہ کینسر کیخلاف بھی مقوی ہیں۔ سورج مکھی کے بیج جلد کی خوبصورتی کو بھی جلا بخشتے ہیں۔