Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈے ویج ہیں یا نان ویج ؟ فیصلہ ہوگیا

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2017 01:40pm
-Reference.com -Reference.com

سائنسدانوں نے آخر کار ایک لمبے عرصے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دے دیا کہ کیا انڈے ویج ہیں یا نان ایج جس کی وجہ سے اس متعلق بحث اب اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔

جی ہاں! سائنسدانوں کے مطابق  انڈے ویج ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ کیونکہ انڈے مرغی سے ملتے ہیں اس لئے وہ نان ویج ہوتے ہیں۔ البتہ سائنسدانوں نے  اس بات کی وضاحت کردی کہ انڈہ تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ، چھلکا، زردی اور سفیدی۔  انڈے کی سفیدی (البیومن) میں صرف پروٹین موجود ہوتا ہے جبکہ انڈے کی زردی زیادہ تر پروٹین ،کولیسٹرول اور چکنائی سے بنی ہوتی ہے۔

وہ انڈے جن کا استعمال ہم روزانہ کرتے ہیں ان میں ایمبریو نہیں ہوتا جس کا یہ مطلب ہوا  کہ ان انڈوں میں بچوں کی نشونما والا اسٹیج اب تک نہیں آیا اور ایسا نہیں کہ ہم انہیں نہ کھاسکیں ۔

جب مرغی 6 مہینے کی ہوجاتی ہے تو  وہ ہر ایک دن میں ایک انڈہ دینے لگتی ہے البتہ یہ ضروری نہیں کہ انڈے دینے سے پہلے مرغی کا   کسے مرغے کے ساتھ جوڑا بنایا جائے۔  ایسے انڈوں کو 'ان فرٹیلائزڈ ' کہا جاتا ہے اور یہی انڈے ہمیں  مقامی دکانوں سے بھی ملتے ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز