Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پینتیس سالہ شخص کے پیٹ سے 263 سکے اور100 کیلیں نکال لی گئیں

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2017 07:18pm

Untitled-1

نئی دہلی: ایک شخص اپنے پیٹ کےدرد کا اعلاج کروانے ڈاکٹر کے پاس آیا ، سرجری سے پہلے اس کا ماننا تھا کہ پیٹ کا درد فوڈ پوئزننگ کی وجہ سے پیش آیا لیکن سرجری کے بعد درد کی وجہ نے سب کو چونکا دیا۔  مریض کے پیٹ سے 100 کیلیں اور 263 سکے نکالیں گئے  ۔

پینتیس سالہ شخص مقصود خان  کو ہسپتال میں منتقل کروایا گیا جب انہوں نے اپنے پیٹ کے درد کے بارے میں شکایت کی۔  مریض کے علاوہ بڑے ڈاکٹر کا بھی ماننا تھا کہ پیٹ میں درد فوڈ پوئزننگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

البتہ پیٹ کی سرجری کے بعد یہ پتا لگا کہ پیٹ میں سو سے زائد سکے اور1.5 کلو وزن کی کیلیں موجود تھیں جن میں شیونگ بلیڈز، کانچ کے ٹکڑے، پتھر اور ائرن کا 6 انچ کا  ٹکڑا مشتمل تھا۔

یہ اپریشن  مدھیا پرادیش، سٹنا کے سنجے گاندھی ہسپتال میں کیا گیا جہاں مریض کے پیٹ سے 7 کلو کا مواد نکالا گیا۔

خان ایک رکشہ چلانا والے شخص تھا جو3 مہینے سے پیٹ کی شکایت کئے جارہا تھا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق  اس کی دماغی حالت تھیک نہیں بتائی جارہی تھی ۔

یاہوں نیوز کے مطابق  خان کے خاندان اس بات سے لاعلم تھے کہ خان  عجیب و غریب چیزیں کھانے کا عادی ہے۔

سرجیکل ٹیم کے میزبان ڈاکٹر پرینک شرما کا کہنا ہے کہ 'مریض  پیٹ کا درد سے پریشان تھا اسی لئے ہم نے یہ سرجری انجام دی لیکن ان کے پیٹ سے جب  نٹ بولٹ، کیلیں اور سکے نکالے گئے تو ہم سب چونک گئے تھے۔ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار ایسا کیس دیکھا تھا۔ مجھے یہ لگتا ہے کہ مریض کی دماغی حالت تھیک نہیں کیونکہ کوئی بھی عقل مند آدمی ایسی حرکت نہ کریں'

جب خان کے خاندان کو اس بات کا پتا لگا تو ان کا ماننا تھا کہ خان ڈپریشن کی حالت میں مبتلا ہوگیا ہوگا جس وجہ سے اس نے  لوہے سے بنی چیزیں کھانے شروع کردی ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر کی ٹیم سے ایک ڈاکٹر جو خان کو  دیکھ رہا تھا انہوں نے بتایا کہ ویسے تو سکے اور کیلیں کی وجہ سے مریض کو کوئی مصیبت محسوس نہیں ہوگی لیکن اگر پیٹ میں موجود یہ چیزیں  نہیں نکالی جاتی توانہیں سنگین تکلیف ہوسکتی تھی۔

بشکریہ: زی نیوز