Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگی میں بال ٹوٹنے کی وجوہات ۔ ۔ ۔ ؟

شائع 25 نومبر 2017 01:26pm

combimagee

عام طور پر جب آپ کنگی  کرتے ہیں تو اس میں کچھ نہ کچھ بال ضرور کنگی کرنے کے بعد آجاتے ہیں تاہم اگر کنگی میں ٹوٹ کر آنیوالے بالوں کی تعداد زیادہ ہے تو یہ ضرور تشویشناک بات ہے  اور اسکی وجہ کوئی بیماری یا پھرکوئی دوسری وجہ بھی ہوسکتی ہیں۔ ذیل میں اس کی بعض وجوہات بتائی گئی ہیں ۔

ہارمونز کی تبدیلی

ہارمونز کی تبدیلی بھی آپکے بالوں کے جھڑنے کا سبب  ہوسکتی ہے ۔ خواتین کے بال زیادہ تر بچے کی پیدائش کے بعد زیادہ تر جھڑتے ہیں اسکے برخلاف مردوں میں عمر بڑھنے کے ساتھ ایسا واقع ہوتا ہے۔

تھائی رائیڈ کا مسئلہ

تھائی رائیڈ کا مسئلہ بھی بال جھڑنے یا کنگی کرنے کے دوران ٹوٹنے کی وجہ ہوسکتا ہے اور عام طور پر کئی لوگوں کو یہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ آئرن اور زنک کی جسم میں کمی بھی اسکا سبب بن سکتی ہے۔

دباو

طبعی یا جذباتی دباو بھی کسی بھی شخص کے بال زیادہ ٹوٹنے یا جھڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ سرجری، زیادہ بخار، اور خون کی کمی سے بھی بال جھڑنے کی مقدار زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگرچہ کہ بال ٹوٹنے کی دیگر کئی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، لیکن یہ ان لوگوں میں زیادہ ٹوٹے ہیں جن کو عام طور پر ذہنی دباو کا سامنا رہا ہے۔

دوائیوں کا زائد استعمال

دوائیو کا استعمال بھی آپکے بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتا ہے۔ اور اس حقیقت کو نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا۔ عام طور پر کیموتھراپی میں بھی بال جھڑ جاتے ہیں۔

خوراک کی کمی

خوراک کی کمی بھی آپ کے بالوں کے زیادہ ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہے۔ عام طور پر زنک یا پھر آئرن کی جسم میں کمی کو اسکا سبب بتایا جاتا ہے۔ تاہم کم مقدار میں چکنائی ، ویٹامن ڈی، ویٹامن سی سمیت دیگر ویٹامنز کی کمی بھی اسکا سبب بن سکتی ہے۔

لوپس

لوپس ایک جلدی بیماری کا نام ہے اور اس میں بھی عام طور پر کسی بھی شخص  کے بال ٹوٹنے لگ جاتے ہیں۔ لوپس کی بیماری میں انسان کا دفاعی نظام بیکٹیریا یا پھر جراثیم کیخلاف کام کرنے کے بجائے آپکے ہیلتھو ٹیشوز پر اثرانداز ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

Courtesy: healthline.com