دن میں تین وقت کافی پینے سے آپ صحت مند رہتے ہیں، تحقیق
کافی پینے کے شوقین حضرات کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ تحقیق کے مطابق اب دن میں تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔
یقیناً ہر کافی پینے والے شخص نے یہ سنا ہوگا کہ صحت کیلئے کیفین خراب ہے یا صحت پر اس کے منفی اثرات پڑتے ہیں لیکن برطانوی طبی رسالے بی ایم جی میں شائع نئی تحقیق نے ان سارے منفی خیالات کا خاتمہ کردیا ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن کے محققین نے جسم پر کافی سے پڑنے والے اثرات کے اعدادوشمار جمع کئے ہیں ۔ یہ
تحقیق کے مطابق کافی نے پینے والے لوگوں کے مقابلے میں وہ لوگ جو دن میں تین کپ کافی پیتے ہیں ان میں دل یا موت کا خطرہ کم پایا گیا ہے۔
کافی پینے کا سب سے اہم فائدہ یہ دیکھا گیا ہے کہ اس سے میدے کی بیماری اور کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے لیکن مطالعے کے دوسرے مصنف اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے پروفیسرپول روڈرک کا کہنا ہے کہ اب تک تبصرہ میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ کافی پینے والے لوگوں میں فرق دیکھا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 'زندگی میں خطروں کا ایک توازن ہوتا ہے اور معتدل کافی پینے کے فوائد ، خطرہ سے زیادہ اونچائی رکھتے ہیں'
البتہ حاملہ خاتون کیلئے یو کے نیشنل ہیلتھ سروس یہ تجویز کرتی ہے کہ وہ دن 200 ایم جی سے زیادہ کیفین نہ لیں(دو کپ) کیونکہ زیادہ کافی پینے سے بچہ ضائع ہوسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کافی پینے والے حضرات کو چاہیے کہ وہ صحت مند کافی کا چناؤ کریں جس میں زیادہ چینی ، دودھ ، کریم یا فیٹ نہ ملا ہوا ہو۔
یہ تحقیق بریٹش میڈیکل جرنل(بی ایم جے) میں شائع کی گئی تھیں۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.