Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

درخت کے پتوں سے بنائے گئے لباس کی تصویر وائرل

شائع 24 نومبر 2017 02:19pm

plant-leaf-dress10-750x499

چین میں طالبعلموں نے تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے درخت کے پتوں سے لباس تیار کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

مشرقی چین  میں واقعہ یونیورسٹی آف ہیفی کے چار طالب علموں  نے حال ہی میں کچھ ایسا کردکھایا جسے دیکھ کر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ڈیزائنر جوڑا بنانے کیلئے عمر بھر کی کمائی  لگانے کی ضرورت نہیں ۔

چار طالب علموں کی مدد سے بنایا گیا  ایک خوبصورت  لباس پچھلے کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ اس لباس کی خاص بات یہ ہے کہ طالب علموں نے یہ لباس  چھ  ہزار پتوں کی مدد سے تیار کیا ہے۔

اس  انوکھے لباس کے پیچھے 2 لڑکے اور 2 لڑکیوں کی ٹیم موجود تھیں۔ چاروں دوستوں کو  یہ خیال 6 مہینہ پہلے آیا تھا جب وہ یونیورسٹی  میں ہونےوالے  دلچسپ پروجیکٹ 'انیمل اینڈ پلانٹ اسپیسیمن کانٹیسٹ' کے بارے میں  بات چیت کررہے تھے۔

اس وقت ٹیم کی ایک لڑکی نے اپنے دیگر دوستوں کو  مشہور کانزفلم فیسٹیول کی ایک تقریب میں آنے والی چینی اداکارہ 'فین بنگ بنگ' کے لباس کے بارے میں بتارہی تھیں  اسی وقت ٹیم کے ایک ممبر نے کہا کہ کیوں نے ویسا ہی لباس  درخت کے پتوں سے بنایا جائے۔ جس کے فوراً بعد وہ  یہ خیال اپنے استاد کے پاس لے کر پہنچے۔

البتہ یہ کام  کرناآسان نہیں تھا لیکن پھر بھی طالب علم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔

plant-leaf-dress4

ریسرچ کرنے کے بعد  چاروں دوستوں نے پتے جمع کرنا شروع کردیے، جہاں کچھ پتے انہیں یونیورسٹی سے ہی مل گئے  وہی کچھ خاص پتوں کو ڈھونڈنے  کیلئےانہیں ٹیانزو پہاڑوں کا رخ بھی کرنا پڑا۔

ٹیم نے پتوں کو  دو گھنٹے تک القلی اور سوڈیم کاربونیٹ کے  مرکب میں گرم کیا تاکہ  پتے مرجھا نہ جائیں۔ گرم کرنے کی وجہ سے پتوں میں سے گوشت باہر آگیا اور صرف پتوں کا ڈھانچہ رہ گیا جن کی مدد سے لباس بنا جاسکتا تھا۔

plant-leaf-dress2

یہ فارمولا بولنے میں تو بے شک بہت آسان لگتا ہے لیکن  کافی کوششیں کرنے کے بعد  پتوں کو اس قابل بنایا گیا کہ جب وہ لباس پر لگے تو کچھ وقت گزرنے کے بعد وہ مرجھا نہ جائیں۔

plant-leaf-dress5 plant-leaf-dress6

یہ چار طالب علم  صرف کلاسز کے بعد اپنے انوکھے لبا س پر کام کیا کرتے تھے جس کے باوجود انہیں یہ لبا س مکمل کرنے میں  چھ  مہینہ لگ گئے۔ لباس بننے کے بعد چاروں دوستوں نے اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی جو کچھ ہی وقت میں  وائرل ہوگئی۔

یقیناً ہم نے اس سے پہلے بھی اچھے لباس دیکھے ہونگے لیکن شاید یہ انوکھا لباس آپ پہلی بار دیکھ رہے ہونگے جسے بنانے میں 4 مہینے اور 6 ہزار پتے صرف ہوئے۔

plant-leaf-dress3

لباس کی تصاویر ملاحظہ کیجئے۔

plant-leaf-dress plant-leaf-dress7 plant-leaf-dress8 plant-leaf-dress9-750x566

بشکریہ: اوڈیٹی سینٹرل