Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے نئی قسم کی سرجری ایجاد

شائع 23 نومبر 2017 02:22pm

آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے نئی قسم کی سرجری بھی ایجاد کرلی گئی۔امریکی کمپنی  نے ایک نئی لیزر سرجری  ایجاد کی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی آنکھوں کا رنگ نیلے رنگ میں تبدیل کرسکتا ہے۔

کیلی فورنیا  میں مبنی اسٹروما میڈیکل   نے کم سے کم 37 لوگوں کی مٹیالے رنگ کی آنکھوں کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیا ہے۔اس سرجری میں لیزر کےذریعے  آنکھوں میں موجودائرس کی سطح سے  براؤن  میلانن کا خاتمہ کیا جاتا ہے ۔ براؤن  میلانن کے بغیر روشنی  آنکھوں میں داخل ہوتی ہے اور اسٹروما میں پھیل جاتی ہے جس کی مدد سے نیلا رنگ نمودار ہوتا ہے۔

کمپنی  کے سربراہ  گریگ ہومر  نے سی این این کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  لیزر بھی کمزور ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے باوجود طبی انڈسٹری  اور  امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر   سرجری  کے متعلق تشویش  کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ: زی نیوز