آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے نئی قسم کی سرجری ایجاد
آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے نئی قسم کی سرجری بھی ایجاد کرلی گئی۔امریکی کمپنی نے ایک نئی لیزر سرجری ایجاد کی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی آنکھوں کا رنگ نیلے رنگ میں تبدیل کرسکتا ہے۔
کیلی فورنیا میں مبنی اسٹروما میڈیکل نے کم سے کم 37 لوگوں کی مٹیالے رنگ کی آنکھوں کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیا ہے۔اس سرجری میں لیزر کےذریعے آنکھوں میں موجودائرس کی سطح سے براؤن میلانن کا خاتمہ کیا جاتا ہے ۔ براؤن میلانن کے بغیر روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے اور اسٹروما میں پھیل جاتی ہے جس کی مدد سے نیلا رنگ نمودار ہوتا ہے۔
کمپنی کے سربراہ گریگ ہومر نے سی این این کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لیزر بھی کمزور ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے باوجود طبی انڈسٹری اور امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر سرجری کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.