ورون دھون کی سیلفی انہیں مہنگی پرگئی
بولی وڈ اسٹار ورون دھون نوجوان طبقے میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیںجس کے نتیجے میں ان کے مداح سڑکوں ،مالز یا دیگر جگہوں پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہجوم لگا دیتے ہیں۔
تصور کریں اگر ورون دھون کی گاڑی آپ کی گاڑی کے ساتھ کھڑی ہوتو اپ کیا کریں گے؟ آپ یقیناً دیوانے ہوجائیں گے لیکن اس دیوانگی میں یہ بات دیہان میں رکھنا نہایت ضروری ہے کہ کسی کی سیفٹی نظر انداز نہ ہو۔
ممبئی کی ایک سڑک پر بالکل ایسا ہی منظر میں دیکھنے میں آیا جب ورون دھون اپنی گاڑی سے برابر واکے رکشا میں بیٹھی اپنی مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھے گئے۔
ممبئی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور انہیں اصولوں کی پابندی کی تاکید کی۔
.@Varun_dvn These adventures surely work on D silver screen but certainly not on the roads of Mumbai! U have risked ur life,ur admirer’s & few others. V expect better from a responsible Mumbaikar & youth icon like U! An E-Challan is on d way 2 ur home. Next time, V will B harsher pic.twitter.com/YmdytxspGY
— Mumbai Police (@MumbaiPolice) November 23, 2017
تاہم ورون نے اپنی غلطی فوراً تسلیم کی اور ٹوئٹر پر ممبئی پولیس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں۔ چونکہ ہم ٹریفک سگنل پر تھے اس لئے ہماری گاڑیاں رُکی ہوئی تھیں اور میں اپنے مداح کے جزبات کو مجروح نہیں کرنا چاہتاتھالیکن آئندہ میں اس بات کا خیال رکھوں گا۔
My apologies 🙏 Our cars weren’t moving since we were at a traffic signal and I didn’t want to hurt the sentiment of a fan but next time I’ll keep safety in mind and won’t encourage this. https://t.co/MEJk56EksG
— Varun Dhawan (@Varun_dvn) November 23, 2017
Quite a galactic coincidence for the photographer to be on the same signal to capture your gesture, in a good intent nevertheless risky. Leaning out even in a stationary vehicle can be distracting for others considering your popularity. Glad you took our message in d right spirit https://t.co/jKqosfH6V3
— Mumbai Police (@MumbaiPolice) November 23, 2017
یہ ذمہ داری اسٹار اور مداح دونوں پر برابری سے عائد ہوتی ہے کہ حفاظت کو یقینی بنائیں۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.