Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسم پر تل کی موجودگی اور انسانی شخصیت پر اثرات

شائع 23 نومبر 2017 01:56pm
File Photo File Photo

عام طور پر مانا جاتا ہے کہ انسانی جسم پر موجود تل اسکی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تاہم جسم کے کسی حصے پر موجود تل کس طرح اور زندگی پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔ یہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

سر پر دائیں جانب تل

سرپر دائیں جانب تل کی موجودگی اس بات کا عندیہ ہوتی ہے کہ آپ زندگی میں کافی دولت سمیٹیں گے۔

بھنووں تلے تل

بھنووں کے نیچے تل اس بات کی علامت ہے کہ آپ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

منہ یا تھوڑی پر تل

منہ یا تھوڑی پر تل کی موجودگی پر کسی خاتون کو عام طور پر خوبصورت مانا جاتا ہے۔

ناک پر تل

ناک پر تل کی موجودگی کسی شخص کے دھوکے باز ہونے کی علامت ہے۔

آنکھ کی سفیدی پر تل

بعض لوگوں کے آنکھ کے سفید حصے پر بھی تل ہوتا ہے اور یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ آپ آسانی سے پیسہ کمائیں گے۔

کان کی لووں پر تل

یہ تل اپنے اہلخانہ کے ساتھ پر خلوص ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

گردن پر تل

گردن پر تل کسی شخصیت کے تخلیقی ہونے کی علامت ہے۔

 کندھے پر تل

کندھے پر تل کسی شخص کے ذمےداری ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

ہتھیلی پر تل

ہتھیلی پر تل کو موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ متعلقہ شخص پر آسائش زندگی گزارے گا۔

پاوں میں تل

پاوں میں تل کی موجودگی عندیہ ہوتی ہے کہ یہ شخص کافی سفر کرے گا۔