Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون کے پیٹ سے ایک کلو بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

شائع 22 نومبر 2017 07:01pm

640270-surgical

لوگ ہر قسم کی چیزیں  کھاتے ہیں لیکن یہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ ایک 25 سالہ خاتون اپنے بال کھایا کرتی  تھی۔

اندور کے ایک مہاراجہ یش ونت راؤ ہسپتال میں 25 سالہ خاتون کے پیٹ سے  بالوں کا گچھانکال لیا گیا جس کا وزن 1.5 کلو بتایا جارہا ہے۔

پچھلے دن ڈاکٹر ار کے ماتھور اور ان کے ہمراہ پانچ  ڈاکٹروں کی ٹیم تین گھنٹہ کی لمبی سرجری میں مصروف تھے جن کے بعد انہوں نے بتایا کہ خاتون اب بہتر ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ سر سےاپنے بال توڑ کر اسے کھاتی تھی جس سے اسکے پیٹ میں بالوں کی گانٹھ بن گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیٹ سے بال نہ نکالا جاتا تو ایک سنگین طبی  مسئلہ سامنے آسکتا تھا۔

بشکریہ: زی نیوز