Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے ہوروسکوپ کے مطابق وزن کم کریں

شائع 22 نومبر 2017 01:58pm

1454360642-horoscope

اکثر لوگ اپنےزیادہ وزن کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں اور  اسے کم کرنے  کیلئے روز مرہ کی ڈائٹ اور ورزش  اہم ہوتی ہے۔

لیکن اکثر لوگ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں اور حال ہی میں ایک تحقیق نے  ستاروں کے حوالے سےمختلف اقسام کی ورزشیں تجویز کی ہیں۔ یہ مضمون انہی افراد کیلئے ہے۔

برج حمل

برج حمل سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں  پہلے سے ہی کافی  طاقت  ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے   مارشل آرٹس، بوٹ کیمپ کلاسز، کراس فٹ اور  باکسنگ جیسی ورزشیں موزوں رہتی ہیں۔

برج ثور

برج ثور آرام پسند لوگ ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کیلئے  یوگا، چیئر یوگا جیسی ورزش  موزوں ہے۔ وزن کم کرنے کیلئے یہ لوگ کوشش کریں کہ گھر سے باہر کھلی فضا  میں چہل قدمی کریں۔

برج جوزا

برج جوزا سے تعلق رکھنے والے لوگ  میل جول میں اچھے ہوتے ہیں، اسی لئے وہ جم میں اچھی کارگردگی دکھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے  لوگوں کے ساتھ صبح سویرے چہل قدمی کرنا یا رننگ کلب  کا ممبر بننا  ان کیلئے کافی اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

برج سرطان

کینسر اسٹار سے تعلق رکھنے والے  لوگ  تیز  ورزش  کرسکتے ہیں جس میں پانی  کا کھیل اور جم میں سرکٹ ٹریننگ شامل ہے۔ یہ ورزش وزن کم کرنے کے علاوہ آپ کے مزاج میں بھی بہتری لاتی ہے۔

برج اسد

لیو سے تعلق رکھنے والے لوگ حکمرانی  کرنا پسند  کرتے ہیں ، اسی لئے انہیں ایسےکھیل   یا ورزش کو اپنی روز مرہ کی ذندگی کا حصہ بنانا چاہیے جہاں وہ اپنے آپ کو  بطور لیڈر  ثابت کر سکیں۔

 برج سنبلہ

برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کودباؤ  کم کرنے والی ورزش  کرنا چاہیے مثلاًیوگا کیونکہ  اس ورزش میں  سانس لینے کے  عمل پر کام کیا جاتا ہے جس کی مدد سے آپ کی توجہ بہتر اور دباؤ کم ہوتا ہے اور نتیجے میں وزن گھٹ جاتا ہے۔

برج میزان

اس اسٹار سے تعلق رکھنے والے لوگ  ساتھیوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہوتا ہے۔ اسی لئے ایسے لوگوں کو  اپنے دوست یا ساتھی کے ساتھ یوگا کلاسز، جم کلاسز اور چہل قدمی کرنی چاہیے۔  یہاں تک کہ ان لوگوں کیلئے دوستوں کے ساتھ شاپنگ کرنا بھی ورزش کی قسم میں شمار کیا جاتا ہے۔

برج عقرب

ایسی ورزش کو اپنی روزمرہ کا حصہ بنائے جس میں آپ کو اپنے جسم  میں حرکت پیدا کرنی چاہیے جیسے کہ کراس فٹ یا پی 90ایکس۔ اس کے علاوہ   وزن کم کرنے کیلئے گھر سے باہر کی جانے والی مشکل سرگرمیوں  کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں  جیسے ،  پہاڑ چڑھنا یا موٹرسائیکل چلانااور ٹھنڈے پانی میں سوئمنگ   کرنا۔

برج قوس

ایسے لوگ مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور ان کیلئے  ڈانس کلاسز، ہائیکنگ، پہاڑ چڑھنا اور سفر میں کی جانے والی سرگرمیاں اور ورزش کافی اہم ہیں جن کی مدد سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

برج جدی

کوشش کریں  کہ جم میں سرکٹ ، اکڑ کر بیٹھنا یا  پل اپ جیسی ورزش کو اپنے زندگی کا حصہ بنائیں یا  پھر  جم  ٹرینر کی مدد سے  مشکل بلڈنگ کلاسز لی  جائیں۔

برج دلو

ہائے انٹینسٹی ٹریننگ  (ایچ آئی ٹی )جیسے کہ 'ٹباٹا'،   ہوا میں اڑنا(اسکائے ڈائیونگ) یا  پھر ہینڈ گلائیڈنگ جیسی  ورزش  کریں ۔

 برج حوت

ایسے لوگوں کیلئے ڈانس  بطور  ورزش کافی مفید ثابت ہوتی ہیں جیسے زمبا، بال روم ڈانسنگ یا پھر ہپ ہاپ۔ اس کے  علاوہ ان لوگوں کیلئے واٹر  بیلے بھی  فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

بشکریہ: اسپیکنگ ٹری