Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

چار ہزار سال قدیم نکاح نامہ دریافت، جس پر شادی کی حیرت انگیزشرائط درج ہیں

شائع 22 نومبر 2017 06:00am
-IflScience -IflScience

انقرہ: ترکی میں آثار قدیمہ کے محققین نے چار ہزار سال پرانا  انسانئی تاریخ کا قدیم ترین نکاح نامہ  دریافت کرلیا ۔

بھارتی چینل NDTV کی رپورٹ کے مطابق  یہ دریافت ہاران یونیورسٹی ترکی کے ماہرین نے کی ہے۔شادی کا یہ معاہدہ پتھر کے ایک ٹکڑے پر کندہ تحریر اور تصاویر کی صورت میں ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پر معاہدے پر درج دولہے کا نام لاکی پوم اور دلہن کا نام ہتالہ درج ہے۔

طویل تحقیق کے بعد ماہرین کو پتا چلا کہ  اس پر درج تحریر میں  ایک معاہدہ  بھی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ہتالہ کے ہاں اولاد نہ ہوئی تو وہ اپنے خاوند کیلئےایک باندی خریدنے کی پابندہوگی۔

اس حیرت انگیز دریافت کی  ایک تحقیقاتی رپورٹ سائنسی جریدے ’گائنا کولوجیکل اینڈوکرائنالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قدیم دور میں بھی بانجھ پن کا مسئلہ موجود تھا اور اس نکاح نامے میں درج کی گئی شرط اسی مسئلے کے ایک ممکنہ حل کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ 

لاکی پوم اور ہتالہ کے درمیان طلاق کی صورت میں بھی ضروری شرائط درج کی گئی ہیں۔

 اس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ہتالہ لاکی پوم سے طلاق حاصل کرنا چاہے تو اس کے بدلے میں اسے چاندی کی مقرر کی گئی مقدار ادا کرنا ہوگی، اور اسی طرح لاکی پوم طلاق دینا چاہے تو اسے بھی چاندی کی مقرر شدہ مقدار ہتالہ کو دینا ہو گی۔