Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے دیگر ممالک میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کس طرح منایا جاتا ہے؟

ربیع الاول مسلمانوں کیلئے ایک اہم تاریخ کادرجہ رکھتی ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت محمّد ﷺ کی پیدائش مبارک کا دن ہے۔...
شائع 17 ستمبر 2024 08:30am

ربیع الاول مسلمانوں کیلئے ایک اہم تاریخ کادرجہ رکھتی ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت محمّد ﷺ کی پیدائش مبارک کا دن ہے۔ دنیا بھر میں سنّی مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ اس دن کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ جبکہ بعض اہل تشیع  بھی اس دن کو مناتے ہیں۔

دنیا بھر کے کئی مسلم اکثریت والے ممالک میں  (سعودی عرب اور قطر کے علاوہ) اس دن  کو قومی چھٹی دی جاتی ہے۔ یہاں آپ کو بتا رہے ہیں کہ دنیا کے دیگر ممالک میں جشن میلادالنبی ﷺ  کس طرح منایا جاتا ہے۔

٭ ملائشیا

ملائشیا میں اس دن کو مولود النبی کے نام سے جانا جاتا ہے اور انتہائی عقیدت سے منایا بھی جاتا ہے۔   اس دن ملائشیا میں لوگ رنگ برنگے کپڑے پہنتے ہیں اور پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جبکہ دعاؤں اور  تلاوت کی بڑی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔

٭  روس

روس کے  داغستان خطے میں   اس دن کو  ماؤلِدالنبی کہا جاتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس دن کو مناتی ہے۔ داغستان کی محاج قلعۃ کی مرکزی 20 ہزار سے زائد  مرد اور عورتوں  سے بھر جاتی ہے۔ جو بھاری برف باری اور خون جما دینے والے درجہ حرارت کے باوجود اس میں شرکت کرتے ہیں۔

٭  انڈونیشیا

انڈونیشیا میں اسے مولدالر نبی کہا جاتا ہے،۔ ہرمن بیک یونیورسٹی کے مطابق   انڈونیشیا کے کئی علاقوں میں میلاد النبی کا جشن منانے والے لوگ اس کی اہمیت، زندہ دلی اور شان و شوکت میں بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

٭  جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ میں علی الصبح اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوکر دعائیں مانگتے ہیں، آیات کی تلاوت کرتے اور  رسول کریم ﷺ کی شان میں  اشعار کہتے ہیں۔ جنہیں نعت بھی کہا جاتا ہے۔

٭ پاکستان

پاکستان میں اس دن  کے حوالے سے جوش خروش دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ مسجدوں ، گھروں اور دکانوں تک کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں اور  نبی  ﷺ کی شان میں  نعت اور  اشعار  پڑھتے ہیں۔

٭  بھارت

 ہندوستان میں  اس دن کو عید میلاد النبی ( مہا نبی  جینتی  سنسکرت میں ) جانا جاتا ہے۔ اس دن خاص  نمازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور  ضرورت مندوں میں بانٹنے کیلئے نذر نیاز کی جاتی ہیں۔  جبکہ بڑی بڑی ریلیوں اور پریڈ کا انعقاد بھی کیا جاتا  ہے۔

٭ امریکہ

امریکا میں تمام کمیونٹی  کے لوگ مسجدوں میں جمع ہوتے ہیں دعائیں مانگتے ہیں، جبکہ  نعتوں کی محافل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جہاں  محمد ﷺ کی سیرت  پر درس دیا جاتا ہے۔

٭   مصر

مصر ی عربی میں اس تہوار کو  مالید النبی کہا جاتا ہے۔  اس دن بڑے پیمانے پر خیرات کی جاتی ہے،  جبکہ رضاکار ضرورت مندوں میں کھلونے، کپڑے اورا کھانا تقسیم کرتے ہیں۔

٭  مراکش

مراکش میں عید المولد انبوی کے نام سے جانا جانے والا یہ تہوار  ایک پر تعیش تہوار ہے۔ اس دن پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہ ے اور لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔  اس دن کیلئے خاص طور پر نئے کپڑے بنائے جاتے ہیں جبکہ عظیم عشائیے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

٭ عراق

عراق اور عراقی کردستان کے مسلمان  اس دن خاص کھانے بناتے ہیں جنہیںکمیونٹی سینٹرز میں جمع ہونے والے لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ وہاں نعتیاں اشعار پڑھتے ہیں  اور اتحاد  کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

٭ ترکی

ترکی کے لوگ اس دن کو میفلید ِ شریف کے نام سے جانتے ہیں  اور  زیادہ تر مسجدوں میں مناتے ہیں، اس دن خصوصی دعاؤں   کی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

٭ فلسطین

فلسطینی مسلمان اس دن  مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں قائم  قبة الصخرة (پتھر والا گنبد) کے باہر جمع ہوتے ہیں جو یروشلم میں واقع اسلام کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔

بشکریہ Mangobaaz

12 Rabi ul Awwal