Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

آپ کا کان آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جانئے

شائع 19 نومبر 2017 10:40am

maxresdefault

ہر چند دن بعد  اپنے کانوں کو  صاف کرنا ایک صفائی کا عمل ہے، البتہ  بہت سے لوگ اس بات سے لاعلم ہیں کہ  کان کا میل صاف کرنے والی روئی آپ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

روئی میں موجود رنگ  کی مدد سے صحت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

سرمئی (گرے) رنگ

اگر کان کا میل صاف کرتے ہوئے روئی میں  سر مئی رنگ دکھے تو اُس  میں  ڈرنے کی کوئی بات نہیں، وہ صرف کان میں جمے دھول کی  علامت ہے۔ یہ دھول   ماحول میں پیدا ہونے والی ہوائی  آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

خون

کان کی صفائی کرتے ہوئے جب روئی میں خون دکھائی دے تو  سمجھ جائیں کے آپ  کے ائیر ڈرم میں چھید ہوچکا ہے  اس صورت میں آپ کا کان انفیکشن سے متاثر ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں  اوٹیٹس اور قوت سماعت متاثر   ہوسکتی ہے۔ اسی لئے ڈاکٹر سے اس معاملے میں رجوع کرنا ضروری ہے۔

براؤن (کتھئی)رنگ

اگر  روئی میں کوئی گہرا رنگ دکھائی دیتا ہے تو اس کا مطلب آپ کا جسم ایک تھکے ہوئے وقت سے گزر رہا ہے۔ اسی لئے ایسی حالت میں  آپ کو کچھ دیر آرام کرنا چاہیے اور ایک اچھے سے ماحول میں سکون حاصل  کرنا چاہیے۔

کالا رنگ

اگر کان صاف کرتے ہوئے روئی میں ایک دفعہ کالا رنگ  آجائے تو اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں البتہ  اگر کان میں بار بار کھجلی کا احساس ہو تو آپ کو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے کیونکہ کالا رنگ  فنگل انفیکشن  کی علامت ہے۔

سفید رنگ

سفیدرنگ   جسم میں وٹامن اور مائیکرو ایلیمنٹ کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے ، خاص طور پر آئرن اور کاپر۔

اسی لئے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ  مٹر اور  دلیے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

بدبو

اگر روئی سے بہت بدبو آنے  لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کان کے بیچ کے حصہ میں انفیکشن ہوگیا ہے اس کے علاوہ اس صورت میں کان سے وقتاًفوقتاً آواز بھی آنے لگتی ہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

گیلا پن

اگر کان صاف کرنے کے بعد روئی بار بار الگ نتیجے سامنے لائے  تو یہ سوجن کے عمل کی طرف  نشاندہی کرتی ہے اسی لئے ضروری ہے کہ ماہرین سے وقت لیا جائے۔

خشک

خشک روئی  جسم میں فیٹ نہ موجود ہونے کی نشاندہی  کرتا اس کے علاوہ ممکن ہے  کہ آپ کسی جلد کی بیماری کا شکار ہوں جس کی وجہ سے آپ کی جلد خشک ہوجاتی ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائید