Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

مالک کے چھوڑکر جانے پر دل شکتہ کتیا مر گئی

شائع 18 نومبر 2017 06:21pm

58d3320d-2ef9-4962-9a39-b8a1ba047932

جس طرح ہم اپنےپالتو کتوں سے محبت کرتے ہیں ویسی ہی وہ ہم سے محبت کرتے ہیں بلکہ  ان کے جذبات اور احساست انسان سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

اور اگر وہ اپنے مالک  سے جدا ہوجائیں تو اس غم میں ان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

ایسی ہی کچھ کہانی ایک پالتو کتیاں، نیوب ویاجیرا کی ہے   جوکولمبیا میں ایک ہوائی اڈے پر اپنے مالک سے جداہوجانے کے ایک ماہ بعد مرگئی۔

ڈیلی میل کے مطابق نیوب کی دل خراش موت کی بظاہر وجہ اس کے تنہا رہ جانے کا غم ہے۔

نیوب کو ایئر ٹرمینل پرچار ہفتے سے زیادہ عرصے تک جب دیکھا گیا تو مقامیوں نے اُسےکھانا کھلانے کی کوشش کی۔تاہم نیوب اداسی کی سبب مستقل نہیں کھا سکی۔

جانوروں کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نیوب کی موت اس وجہ سے ہوئی کہ اُسے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ شروع کے ایک مہینے میں نیوب مختلف ہال میں جاکر کسی کو ڈھونڈتی تھی، شاید اپنے مالک کو۔ انتظار کی اس کیفیت نے اس کی صحت تباہ کردی۔

بشکریہ اسکوپ شوپ