یہ 4 بیج آپ کا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
اکثر لوگ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسی ڈائٹ کا انتخاب کرتے ہیں جن سے وزن کم کیا جاسکے لیکن اس کے باوجود لوگ اس مشکل ڈائٹ پر پوری طریقے سے عمل نہیں کر پاتے اور شکست کھا جاتے ہیں۔ البتہ اب اس مسئلہ کا حل ان 4 بیجوں سے نکال سکتے ہیں۔ دی گئی 5 بیجوں کو خوراک کا حصہ بنانے سے آپ جسم کی چکنائی کم اور پٹھے مضبوط ہوجاتے ہیں۔
آپ ان 4 سپر صحت مند بیجوں کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بناسکتے ہیں چاہے اسے سلاد کے اوپر دال کر کھائیں یا صبح مشروب کے ساتھ اسے پی جائیں۔
کدو کے بیج
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں تو کدو کے بیج کھانے شروع کردیں کیونکہ ان میں باقی بیجوں کے مقابلہ سب سے زیادہ زنک نامی مادہ موجود ہوتا جو جسم کی چکنائی کو ختم کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ زنک آپ کے جسم میں مزید ٹیس ٹوس ٹیرون بنانے میں مدد کرتا ہے جو آپ کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔لندن ڈاکٹر کلینک کے مالک ڈاکٹر سیتھ رانکن کا کہنا ہے کہ'کڈو کے بیجوں میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے نظام انہضام ٹھیک رہتا ہے۔اس میں موجود ایمنیوایسڈ کی وجہ سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے کھانے سے جسم میں توانائی آجاتی ہے۔
تخم ملنگا
تخم ملنگا ، فائبر ، میگنیشیم ، پوٹاشیم، سے مالامال غذا ہے اور اس سے بھی اہم فائدہ یہ ہے کہ اس بیج میں چکنائی کی مقدار کم ہے ۔ اس بیج کو استعمال کرنے سے آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگتی اور آپ پورے دن چاک و چوبند رہتے ہیں۔
سورج مکھی کا بیج
سلاد اور سوپ میں ان بیجوں کو اچھی طریقے سے چھڑکا جاسکتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج انسانی جسم کیلئے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ ان میں وٹامن ای کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ایک طاقتوار اکسیڈینٹ کی حیثیت سے جسم کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ ان میں میگنیشیم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جن کی مدد سے کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے۔
السی کے بیج
السی کے بیج میں اومیگا 3 وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ، جوکہ انسان کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ السی کے بیج میں آئرن، فائبر اور پروٹین بھی موجود ہوتا ہے جس کےذریعے فاضل چربی اور وزن با آسانی کم ہوجاتا ہے ۔
بشکریہ: ہندوستان ٹائمز
Comments are closed on this story.