Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

ڈاکٹر چرسی کے انوکھے طبی مشورے

شائع 18 نومبر 2017 10:03am

اساا

نوٹ: یہ ویڈیو اور اسٹوری صرف ازراہ مزاح یہاں شائع کی گئی ہے۔ اس میں بتائے گئے طریقوں پر ہر گز عمل نہ کریں۔ ہر قسم کی منشیات صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔

آپ نے بہت سے طبیب ، حکیم اور ڈاکٹرز دیکھے ہوں گے جو مختلف بیماریوں کے انوکھے علاج بتاتے ہیں۔ لیکن کیا آُ نے کبھی کسی چرسی کو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور غصہ قابو کرنے کی ترکیب دیتے سنا ہے؟

یقیناً نہیں۔ آج آپ کو ہم ملا رہے ہیں حبیب چرسی سے جس کے پاس بلڈ پریشر کنٹرول کرنے، بھوک نہ لگنے اور غصہ قابو کرنے کا انوکھا اور واحد علاج ہے۔

حبیب حیدر نامی منشیات کا عادی یہ شخص کہتا ہے کہ اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہے تو ایک چرس کا سوٹا بلڈ پریشر لو کر دے گا۔

اس کے مطابق اگر بھوک نہیں لگتی تو ایک چرس کا سوٹا آپ کی بھوک جگا دے گا اور اگر کسی پر شدید غصہ ہو تو وہی ایک چرس کا سوٹا غصہ بھی ٹھنڈا کر دے گا۔

ڈاکٹر حبیب چرسی کیا کہتے ہیں آپ بھی سنئے۔

بشکریہ فیس بک پیج: Pakistan Hamari Jan he yar