آدتیہ رائے کپور کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق
آدتیہ رائے کپور ہمیشہ سے اپنی ہنسی اور معصوم چہرے کی وجہ سے لوگوں کا دل جیتے آئے ہیں ، بولی وڈ کے یہ واحد اداکار ہے جنہیں اچھی کارگردگی کے باوجود کم جانا جاتا ہے۔
'یہ جوانی ہے دیوانی '، 'عاشیقی 2' اور 'فتور' جیسی فلموں میں اپنی عمدہ کارگردگی دکھانے والے آدتیہ رائے کے بارے میں آج ہم آپ کو چند ایسے حقائق بتائیں گے جن سے آپ لاعلم ہیں۔
آدتیہ کے پورے خاندان کا تعلق فلم انڈسٹری سے رہا ہے۔ ان کی والدہ ، سالومے رائے کپور سابق مس انڈیا رہ چکی ہیں، جبکہ ان کے دادا، رگھوپت رائے کپور ایک جانے مانے پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔ آدتیہ کپور ممبئی کےایک امیر گھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ آدتیہ رائے کپور کے والد پنجابی ہیں اور والدہ یہودی۔
اداکار سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے تو ان کا جواب کافی انوکھا تھا۔ ان کے پسندیدہ ہدایت کار کی فہرست میں'دیباکر بنرجی'، 'وکرمادتیا موتوانی' اور' وشال بھردواج ' کے نا م شامل تھے۔
ہر اداکار کی طرح فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے آدتیہ رائے کپور کی خواہش کچھ اور بننے کی تھی۔ بچپن میں اداکار کا خواب تھا کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بنیں اور اداکاری کرنے کا خیال ان کے دماغ میں دور دور تک نہیں تھا۔
جہاں خاتون مداح آدتیہ کے سامنے اپنے گٹھنے ٹیک سکتی ہیں وہی اداکار کی اپنے ہونے والے ساتھی کیلئے ایک انوکھی خواہش ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا ساتھی کیسا ہونا چاہیے تو انہوں نے کہا کہ 'لڑکی سے ایک اچھی خوشبو آنی چاہیے، وہ خوشبو پریوں جیسی ہو، اس کے علاوہ اُس کی آنکھوں میں کشش ہو۔ میں جانتا ہوں کہ میرے دوست یہ باتیں سن کر میری جان لے لیں گے لیکن میرا خیال ہے کہ لڑکی کی ناک بھی ٹھیک ہونی چاہیے جو اس کے چہرے پر اچھی لگے'
' اداکار آدتیہ پہلے ہی کھانے سے محبت کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ان کیلئے بریانی، رجمہ چاول، سیکھ کباب اور قورمہ بوٹی سب سے عزیز ہیں۔ لیکن ایسی انڈسٹری میں جہاں آپ کو اپنی خوراک کے بارے میں احتیاط کرنے پڑتا ہو وہی اداکار فٹ رہنے کیلئے اپنی بہت ساری پسندیدہ ڈش کو کھانے سے انکار کردیتے ہیں۔
اداکار لینگویج کلاس لیا کرتے تاکہ وہ اپنی ہندی تھیک کرسکے۔ ایکٹنگ کلاس سے پہلے انہیں موسیقی کا بھی شوق تھا اور وہ اپنے وی جے والے دور میں ایک ایلبم ریلیز کرنا چاہتے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنی فلم 'عاشقی 2' کیلئے گٹار بجانا بھی سیکھا تھا۔
آدتیہ نے اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ ممبئی کے ایک جی ڈی سومانی میموریل اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اسی اسکول میں اداکار کی والدہ اسکول کے ڈراموں کی ہدایت کار رہیں۔ کنال رائے کپور آدتیہ کے بڑے بھائی اور ایک اچھے اداکار بھی ہیں جنہوں نے 'ڈیلی بیلی' اور 'نوٹنکی سالہ' جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
آدتیہ کے نزدیک اسٹریٹ فوڈ کی زیادہ اہمیت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'میں اسٹریٹ فوڈ کھانے کا عادی ہوں۔ ہاں مجھے بڑے ریسٹورانٹ میں جا کر کھانا کھانا پسند ہے لیکن میرا بچپن اسٹریٹ فوڈ پر کھاتے ہوئے گزرا ہے اور میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اسٹریٹ فوڈ کی سروس اچھی اور تیز ہوتی ہے اور کھانا لزیز پوتا ہے۔ ایک انسان کو اس سے زیادہ اور کیا چاہیے؟ بھیل پوری ، سیو پوری، پانی پوری دھی بٹاٹا پوری، کاٹھی رول ، بوٹی کباب سے لیکر سیکھ کباب تک سب وہاں ملتا ہے جو سستا اور ٹکاؤ بھی ہوتا ہے'
بشکریہ: بمبئی ٹائمز
Comments are closed on this story.