Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ودیا بالن کا رپورٹر کو منہ توڑ جواب

شائع 16 نومبر 2017 06:35pm
File Photo File Photo

اس میں کوئی ڈھکی  چھپی ہوئی بات نہیں کہ  بولی وڈ میں خوبصورتی کا معیار کافی سخت ہے۔  اداکاروں کودماغی اور جسمانی انداز میں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جاتا ہے تاکہ وہ اداکار فلم کےکردار پر پورا اتر سکے۔

بولی وڈ میں کام اداکاروں کو دیکھ کر دیا جاتا ہے اور ان پر ایسے دباؤ ڈالے جاتے ہیں جن سے اداکارخود مطمئن نہیں ہوتے۔

ودیا بالن ایک ایسی اداکارہ ہیں جو خوبصورتی معیار کو ترجیح نہ دیتے ہوئے  اپنے آپ پر بھروسہ رکھتی ہے اور مداح انہیں اسی حالت میں دیکھتے ہیں جیسی وہ حقیقت میں ہیں۔

حال ہی میں  ودیا بالن  اپنی نئی فلم'تمہاری سلو' کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو دے رہی تھی کہ اچانک  کسی میڈیا رپورٹر نے ان سے ایک عجیب سوال پوچھا جس پر ودیا بالن غصہ ہوگئیں اور انہوں نے رپورٹر کو منہ تور جواب دے دیا۔

رپورٹر نے سوال کیا ''ہم نے آپ کی جتنی بھی فلمیں دیکھی ہے ان میں آپ ایسے کرداروں میں نظر آتی ہے جس کا مرکز خواتین ہوتی ہے، کیا آگے چل کے بھی آپ ایسی ہی فلمیں کریں گی یا آپ نے وزن کم کرنے کے بھی کچھ سوچا ہے'

ودیا بالن یہ سوال سن کر چونک اٹھی اور انہوں نے جواب میں کہا کہ ''میرے کردار کا میرے وزن سے کیا تعلق ہے؟ میں جو کام کر رہی ہوں اس سے بہت خوش ہوں، اور آپ لوگوں کا نظریہ بدل جائے تو بہت اچھا ہوگا"

بشکریہ: اسٹوری پک