آٹھ طبّی مفروضات جن پر ہم کافی عرصہ سے یقین رکھتے آئے ہیں
آئےروز صحت اور سائنس کے بارے میں نئےخیالات پر گفتگو کی جاتی ہے، کبھی کبھار گفتگو میں ایسی چیزیں بھی سننے میں آتی ہیں، جن پر ہمیں بچپن سے ہی یقین کروایا جاتا ہے لیکن ان چیزوں کو سمجھے بغیر یقین کرلینا بلکل ٹھیک نہیں۔
البتہ سائنس اور ٹیکنالوجی نےاب کافی ترقی کرلی ہےاور بہت سی ایسی چیزوں کو متعلق وضاحت پیش کی ہے جن سے ہم کافی عرصہ تک لاعلم رہے۔
آج ہم آپ کو ان چند طبّی مفروضات کے بارے میں بتائیں گے جن پر آپ شروع سے یقین کرتے ہوئے آرہے ہیں۔
سپلیمنٹ ہمیشہ آپ کو صحت مند رکھتا ہے
زیادہ مقدار میں وٹامن سپلیمنٹ لینے سے کینسر کے خطرہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ سپلیمنٹ اور دوائیوں کو الگ الگ قسم کیلئے استعمال میں لیاجاتا ہے اور ان دونوں کا موازنہ کرنا درست نہیں
ٹھنڈے موسم سے آپ بیمار ہوجاتے ہیں
کم درجہ حرارت سے طبعیت خراب ہونے کا کوئی تعلق نہیں۔ دنیا میں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت میں رہ کر بھی بیمار ہوجاتے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سردی میں جراثیم جلدی پھیلتے ہیں جس کی وجہ سے طبعیت خراب ہونا ممکن ہوسکتی ہے۔
انسان صرف 10 فیصد دماغ استعمال کرتا ہے
انسانی دماغ کا ایسا کوئی حصہ نہیں جو سویا ہوا ہو۔ اس مفروضےکے پیچھے کہنے کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسان کوئی کام کرتے ہوئے اپنا پورا دماغ نہیں لگاتا۔
ببل گم سات سال تک پیٹ میں رہتی ہے
فائبر بھی گم کی طرح ہضم کی جاسکتی ہے۔ گم میں چپ چپا پن ہونے کے باوجود یہ پیٹ سے باآسانی علیحدہ ہوجاتی ہے۔
السر صرف مرچوں والی غذا سے ہوتا ہے
زیادہ تر السر کی بیماری معدے کی جلن کا سبب بننے والی مصالحہ دار خوارک سے نہیں بلکہ ہیلیو بیکٹر پیلوری نامی بیکٹریا کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔
رات کو کھانے کی وجہ سے آپ موٹے ہوجاتے ہیں
اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ دن میں کب کھانا کھا رہے ہیں ۔ موٹے ہونے کی اہم وجہ زیادہ کیلوریز ہیں۔ جس پر ہم بلکل بھی توجہ نہیں دیتے۔
مرنے کے بعد ناخن اور بال بڑھنے لگتے ہیں
مرنے کے بعد جلد سوکھنے لگ جاتی ہے جس کے نتیجے میں وہ سکڑ جاتی ہے۔ اس عمل کی وجہ سے بال اور ناخن زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔
آرام کرنے سے کمر درد ختم ہوجاتا ہے
آرام کرنے سے یا لیٹ جانے سے کمر درد کے ختم ہونے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور درد سے نجات ملنے والا عمل اور طویل ہوجاتا ہے۔ کمر درد ختم کرنے کیلئے آرام کرنے کے بجائے عام سرگرمیوں کا حصہ بننا چاہیے۔
دن میں تقریباً 8 گلاس پانی پینا چاہیے
انسان کو 2.5 لیٹر پانی روزانہ پینا چاہیے جو تقریباً پانی کے آٹھ گلاس بنتے ہیں لیکن ہم کھانے کے وقت پانی پینے والے عمل کو بھول کر پورے دن میں 8 گلاس پانی اضافی پیتے ہیں۔
بشکریہ: اسکوپ ووپ
Comments are closed on this story.