چین کی دلچسپ لائبریری دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
اگرآپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں رات کو کتاب پڑھنے سے پہلے نیند نہیں آتی یا پھر وہ لوگ جو ہر وقت کتاب کے صفحوں میں اپنی زندگی گزارتے آئے ہیں تو انہیں یہ جان کر دلچسپی ہوگی کہ چین میں ایک ایسی لائبریری بنائی گئی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں آپ کی پسندید کتابیں موجود ہیں۔
چین کی 'دی آئی آف بنہائی' لائبریری میں کتابوں کاوسیع کلیکشن موجود ہے جو اپنے دلچسپ بناوٹی دھانچے کی وجہ سے بھی بے حد مشہور ہے۔
جہاں صرف کتابیں ہی کتابیں موجود ہوں وہاں کون نہیں جانا چاہے گا۔
یہ لائبریری ایک ڈچ فرم' ایم وی ار ڈی وی' کی جانب سے ڈیزائن کی گئی ہے جن میں 'ٹی یو پی ڈی آئی فرم 'نے بھی اپنے کردار انجام دیا ہے۔
تین سال میں بنائی گئی یہ عمارت ہر ارکیٹکٹ اور کتابی کیڑے کیلئےایک خواب ہے۔
پانچ منزلوں پر بنی اس لائبریری کی سائز 3ر ہزار دو سو اسکوئر میٹر ہے جہاں تقریباً 1.2 ملین کتابیں موجود ہیں۔
الٹے سیدھے ڈیزائن میں بنائی گئی لائبریری کا یہ ڈھانچہ باقی تمام لائبریری سے کافی مختلف اور نایاب نظر آتا ہے۔
روشنی میں لپٹی ہوئی اس لائبریری میں دور دراز سے لوگ کتاب پڑھنے آتے ہیں۔
لائبریری میں ایک گول آڈیٹوریم بھی موجود ہے جو دل کی شکل میں بنایا گیا ہے۔
لائبریری کے گراؤند فلور پر پڑھنے کی جگہ بنائی گئی ہے اس کے علاوہ درمیانی فلور پر دیگر آفس اور لاؤنج ایریا بنائے گئے ہیں اور سب سے اوپر والے فلور پر کمپیوٹر سیکشن موجود ہے۔
بشکریہ: اسکوپ ووپ
Comments are closed on this story.