Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرسوں کے فائدے

شائع 16 نومبر 2017 03:17pm
File Photo File Photo

سرسوں کا استعمال ہم اپنے روز مرہ استعمال میں کررہے ہوتے ہیں لیکن بہت کم اسکے دیگر فائدوں سے ناواقف ہیں تاہم پہلے بتاتے چلیں کہ سرسوں ہے کیا؟ سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں، مثال کے طور پر سرخ، سیاہ، زرد اور سفید ہوتا ہے، ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے تو اسکو سرسوں کا تیل کہتے ہیں۔

سرسوں کی خصوصیت درج ذیل ہیں۔

سرسوں پیٹ کے کیڑے مارتی ہے۔

جسمانی خارش میں سرسوں کا تیل لگانا اور سرسوں کے پتے پکانا سود مند ہوتا ہے۔

سرسوں کا ساگ پکا کر کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔

اسکا ساگ قبض کشا اور مصفی خون ہے۔

سرسوں کو ابٹن میں شامل کرکے ملنے سے جلد صاف ہوتی ہے۔

یہ ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔

اگرچہ سرسوں کے بیج کے تیل نکال کر ہم لوگ عام طور پر اسکو استعمال کررہے ہوتے ہیں لیکن بعض اسکے فائدے ایسے بھی ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں اور وہ اس مختصر مضمون میں یہ فوائد بیان کیے گئے ہیں۔