Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن موت کے منہ سے بال بال بچے

شائع 16 نومبر 2017 03:11pm
File Photo File Photo

میگا اسٹار امیتابھ بچن  پچھلے ہفتہ ہونے والے ایک  ٹریفک حادثے میں موت کے منہ سے اس وقت بال بال بچ نکلے جب ان کی مرسڈیز کار کا ایک ٹائر الگ ہوگیا۔

بچن  اسٹیٹ گورنمنٹ کی جانب سے 23ویں کولکتہ  انٹرنیشنل فلم فیسٹیول  کی افتتاحی  تقریب کیلئے شہر  آئے تھے اور ہفتہ کی صبح وہ ائر پورٹ جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

ایک سینئر سرکاری افسر نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا 'ہفتہ کی صبح  امیتابھ بچن   ممبئی کی فلائٹ پکرنے کیلئے ائرپورٹ جارہے تھے   کہ ان کی  مرسڈیزکا پچھلا  پہیہ اچانک گاڑی سے الگ ہوگیا'

انہوں نے مزید کہا  'گاڑی ایک ٹریول ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی،  جسے ہم نے حادثے کے بعد نوٹس جاری کردیا'۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپر اسٹار کو یہ گاڑی بھاری قیمت ادا کرنے پر دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کرنے پر  معلوم ہوا کہ گاڑی کا 'فٹنس سرٹیفکیٹ' کی تاریخ ختم ہوچکی تھی لیکن پھر بھی گاڑی کا استعمال کیا جارہا تھا۔

ایک  رپورٹ کے  مطابق غلطی  معلوم ہونے پر  ایجنسی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  بچن کے ساتھ گاڑی میں سینئر  وزیر مملکت بیٹھے ہوئے تھے۔

بشکریہ: زی نیوز