امیتابھ بچن موت کے منہ سے بال بال بچے
میگا اسٹار امیتابھ بچن پچھلے ہفتہ ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں موت کے منہ سے اس وقت بال بال بچ نکلے جب ان کی مرسڈیز کار کا ایک ٹائر الگ ہوگیا۔
بچن اسٹیٹ گورنمنٹ کی جانب سے 23ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے شہر آئے تھے اور ہفتہ کی صبح وہ ائر پورٹ جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
ایک سینئر سرکاری افسر نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 'ہفتہ کی صبح امیتابھ بچن ممبئی کی فلائٹ پکرنے کیلئے ائرپورٹ جارہے تھے کہ ان کی مرسڈیزکا پچھلا پہیہ اچانک گاڑی سے الگ ہوگیا'
انہوں نے مزید کہا 'گاڑی ایک ٹریول ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی، جسے ہم نے حادثے کے بعد نوٹس جاری کردیا'۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپر اسٹار کو یہ گاڑی بھاری قیمت ادا کرنے پر دی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کا 'فٹنس سرٹیفکیٹ' کی تاریخ ختم ہوچکی تھی لیکن پھر بھی گاڑی کا استعمال کیا جارہا تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق غلطی معلوم ہونے پر ایجنسی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بچن کے ساتھ گاڑی میں سینئر وزیر مملکت بیٹھے ہوئے تھے۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.