Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

جلد بوڑھا کرنے والے مشروب اور غذائیں

شائع 15 نومبر 2017 05:02pm

Aging-Process

ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ دوسرے کو اپنی خوبصورتی سے متاثر کریں   جس کیلئے وہ اچھی خوراک  اور  ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن  بعض اوقات انسان ان چیزوں سے لاعلم ہوتا ہے جن کی وجہ سے وہ خوبصورت دکھنے کے بجائے اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان چند مشروب اور غذائیں کے بارے میں بتارہے ہین جن سے  آپ جلد بوڑھے ہوسکتے ہیں۔

نمکین غذائیں

نمکین غذائیں آپ کے جسم میں پانی برقرار رکھتی ہے اور  آپ کا پیٹ پھول جاتا ہے۔

لال گوشت

لال گوشت آپ کے جسم میں  آزاد زرات کو پیدا کرتا ہے جس سے آپ کی جلد متاثر ہوتی ہے  اور نتیجے میں  جلد خود کو محفوظ رکھنے کی قابلیت کھو بیٹھتی ہے۔

کافی

ایسیڈٹی کی وجہ سے آپ کے دانت متاثر ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ خراب ہوجاتے ہیں۔

پروسیسڈ  گوشت

ڈاکٹر اوستاد کا کہنا ہے کہ 'زیادہ تر پروسیسڈ گوشت میں سلفائٹ  اور دوسرے زرات موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے  جلد میں سوجن بڑھ جاتی ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ جلد کے  متاثر ہونے سے عمر بڑی معلوم ہوتی ہے'

اسی لئے کوشش کریں  کہ صحت مند چیزوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے  نہ کہ ایسی خوراک  لے جن سے آپ کی عمر زیادہ معلوم ہو۔

بشکریہ:  ریڈر دائجسٹ