بل گیٹس کا شہر تعمیر کرنے کا اعلان
مائیکروسوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے شہر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ وہ ایک 'اسمارٹ شہر' بنانے کیلئے تیار ہیں ، شہر میں 2 لاکھ لوگوں کی آبادی رہائش اختیار کرے گی۔مائیکروسوفٹ کے مالک کی جانب سے چلنے والی ایک سرمایہ کاری کی فرم ،بیلمونٹ پارٹنرز اس نئے پروجیکٹ پر 80 ملین ڈالر خرچ کریگی ۔ پروجیکٹ میں جدید ٹیکنالو جی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
پروجیکٹ کیلئے 24 ہزار 800 ایکڑ کی زمین خرید لی گئی ہے۔ پراجیکٹ میں اسکول، گھر، دفتر اور دکانیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔مسٹر گیٹ کا یہ شہر امریکی ریاسٹ ایری زونا میں تعمیر کیا جائے گا جس کا نام بیلمونٹ ہی کہلائے گا۔
بیلمونٹ پارٹنرز کے مطابق اس شہر میں 80 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے جس کے تحت شہر میں تقریباً 1 لاکھ 82 ہزار لوگوں کی آبادی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق بیلمونٹ پارٹنرز کا کہنا ہے کہ ' بیلمونٹ مستقبل کے بارے میں سوچنے والی کمیونٹی بنائی گی اور اس کمیونٹی کی گفتگو اور سوچ جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوگی۔ شہر میں ہائے اسپیڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک ، ڈیٹا سینٹر، نئی جدید ٹیکنالوجی اور ڈسٹری بیوشن ماڈلز بھی موجود ہوں گے۔
بشکریہ: Independent.co.uk
Comments are closed on this story.