Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مٹی کھانے کے حیران کن فائدے

شائع 15 نومبر 2017 01:53pm
File Photo File Photo

آپ کو ضرور یاد ہونگے بچپن کے وہ دن جب آپ کیچڑ میں کھیلتے ہوں گے یا بارش کے بعد مٹی کے پیڑے بناتے ہوں گے۔ ہمیشہ ایک بچہ ایسا ضرور ہوتا ہے جو کہ ضرور کیچڑ کے پیڑے بناتا ہے۔ تاہم اگر سیدھا پوائنٹ پر آئیں تو یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مٹی کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں یا نہیں ۔ ذیل میں صحت پر اسکے مثبت اثرات بیان کیے گئے ہیں۔

مضر صحت جراثیم سے تحفظ

کارنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سیرا ینگ کا کہنا ہے ، ممکنہ طور پر مٹی کھانے سے انسان پودے کے مضرصحت ٹاکسن، جراثیم اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہتا ہے اور غالب طور پر یوں ایسا ہے کہ مٹی میں اشیاء کو ایک دوسرے سے جوڑنے یا باندھنے کی صلاحیت ہوتی ہے – اور ہوسکتا ہے کہ اس سے پہلے ٹاکسن آپ کو بیماری میں مبتلا کرے یہ ان کو آپس میں باندھ دیتی  ہو۔ حتی کے مٹی میں ملیریا سے بچاو کی بھی صلاحیت موجود ہے۔

بعض کھانوں کے مادے کو قابل ہضم بنانا

مٹی بعض کھانوں میں موجود بعض ناقابل ہضم مادوں یا کیمیکل کو کھانے کے قابل بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے جیسا کہ ماضی میں بعض ثقافتوں میں ٹماٹر ،بلوط وغیر کو مٹی پر رکھ کر بھونا جاتا تھا۔ گلائے کول کلائیڈز نامی کیمیکل عام طور پر ٹماٹروں میں پایا جاتا ہے یا پھر بلوط میں بھی ٹانک مادے کی موجودگی اسکو ناقابل ہضم بناتی ہے تاہم بعض امریکی ان کو مٹی میں ڈال کر پکاتے ہیں تاکہ اس کو کھانے کے قابل بنایا جاسکے۔

قدرتی طور پر معدنیات میں اضافہ

مٹی میں معدنیات بھی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اور بعض ثقافتیں جس میں عام طور پر ڈیری اشیاء استعمال نہیں کی جاتی ان میں مٹی کھانے کا رواج پایا جاتا ہے، کیچڑ میں زنک ، کیلشیم ، اور آئرن کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام کو تقویت

مٹی کھانے سے انسان کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت ملتی ہے۔ وہ بچے جو عام طور پر گاوں یا دیہات میں پلے بڑھے ہوتے ہیں وہ عام طور پر کم بیمار ہوتے ہیں یا ان کو کم الرجیز ہوتی ہے، اسکی بنیادی وجہ کیا ہے؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ عام طور پر کھلم کھلا ڈسٹ یا خاک سے اپنے آپ کو نہیں بچاپاتے یا بچاتے جس سے ان کے جسم میں موجود مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے۔

پیٹ کیلئے مفید

اگر آپ کے پیٹ میں گڑ بڑ رہتی ہے تو مٹی آپکے نظام ہضم کیلئے بھی مفید ہے۔ مٹی میں کوالین نامی مادہ موجود ہوتا ہے جس میں مادوں کو جوڑنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس میں بعض ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو کہ عام طور پر نظام ہضم کیلئے مفید جانے جاتے ہیں۔

انتڑیوں کیلئے فائدہ مند

مٹی میں پرابیاٹک بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ آپکی انتڑیوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

قے میں مفید

اگر آپ کو قے محسوس ہورہی ہے یا پھر پیٹ میں گڑ بڑ ہے تو مٹی اس میں بھی کافی مفید ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر اینٹی میٹیک اور اینٹا ایسڈ موجود ہیں جوکہ نظام ہضم کیلئے فائدہ مند ہیں۔

Courtesy: babble.com