Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان خان کی شادی کے حوالے سے دل کی بات زبان پر آگئی

شائع 14 نومبر 2017 07:38pm
File Photo File Photo

سپراسٹار سلمان خان  بولی وڈ کے وہ واحد شخص ہے جن کی شادی کا انتظار مداحوں کو کافی عرصہ سے رہا ہے صرف  مداح ہی نہیں بلکہ ان کے دوست اور احباب بھی اس سوال کا جواب جاننا چاہ رہے ہیں کہ سلمان خان کب شادی کریں گے؟

لیکن ان سارے سوالوں کا جوابات سلمان خان نے آخر کار اپنے ایک  انٹرویو میں دے ہی دیے۔

ایک بڑے چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران جب سلمان خان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'وہ  میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے،  مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوتی ہے کہ بہت سارے لوگوں کو میری شادی کی پریشانی ہے، لیکن مجھے حیر ت یہ ہوتی ہے کہ میری شادی سے ان کا کیا فائدہ ہوگا؟ تو ایسا کوئی جواب ہے ہی نہیں، ہاں کا بھی نہیں، شاید کا بھی نہیں، لیکن  جس  وقت ہوگی ہوجائے گی، نہیں ہوگی تو نہیں ہوگی۔ میں بہت خوش ہوں، میں بہت زیادہ خوش ہوں'

یاد رہے  کہ کئی مواقعوں پر سلمان خان  نے اولاد  کی خواہش کا اظہار  کیا ہے البتہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ وہ شادی کرتے بھی ہے یہ نہیں۔سلمان خان آئندہ ٹائیگر زندہ ہے میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف ہوں گی۔ علی عباس  ظفر کی ہدایت کردہ یہ فلم  22 دسمبر 2017 کو سنیما پردہ کی زینت بنے گی۔

بشکریہ: زی نیوز