سلمان خان کی شادی کے حوالے سے دل کی بات زبان پر آگئی
سپراسٹار سلمان خان بولی وڈ کے وہ واحد شخص ہے جن کی شادی کا انتظار مداحوں کو کافی عرصہ سے رہا ہے صرف مداح ہی نہیں بلکہ ان کے دوست اور احباب بھی اس سوال کا جواب جاننا چاہ رہے ہیں کہ سلمان خان کب شادی کریں گے؟
لیکن ان سارے سوالوں کا جوابات سلمان خان نے آخر کار اپنے ایک انٹرویو میں دے ہی دیے۔
ایک بڑے چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران جب سلمان خان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'وہ میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے، مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوتی ہے کہ بہت سارے لوگوں کو میری شادی کی پریشانی ہے، لیکن مجھے حیر ت یہ ہوتی ہے کہ میری شادی سے ان کا کیا فائدہ ہوگا؟ تو ایسا کوئی جواب ہے ہی نہیں، ہاں کا بھی نہیں، شاید کا بھی نہیں، لیکن جس وقت ہوگی ہوجائے گی، نہیں ہوگی تو نہیں ہوگی۔ میں بہت خوش ہوں، میں بہت زیادہ خوش ہوں'
یاد رہے کہ کئی مواقعوں پر سلمان خان نے اولاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے البتہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ وہ شادی کرتے بھی ہے یہ نہیں۔سلمان خان آئندہ ٹائیگر زندہ ہے میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف ہوں گی۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کردہ یہ فلم 22 دسمبر 2017 کو سنیما پردہ کی زینت بنے گی۔
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.