ورون دھون کے معاوضے میں اضافہ
بولی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا۔ معروف اداکارورون دھون اب بولی وڈ میں کافی وقت گزار چکے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ہی انہوں نے فلم اندسٹری میں کچھ بلاک بسٹر فلمیں بھی کی ہیں۔
حال ہی میں ورون نے'جڑوا 2' میں اپنی بہترین کارگردگی سے مداحوں کے دل جیتے جس کے نتیجے میں فلم باکس آفس میں کامیاب رہی جس کے بعد اب انہوں نے فلمسازوں اور برانڈ ز سے دگنا معاوضہ طلب کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورون کچھ برانڈز کے ساتھ پہلے سے جڑے ہوئے ہیں، اگرچہ کہ ابتداء میں برانڈز کی جانب سے فیس میں اضافے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم اب وہ ورون کو اپنی برانڈز سے متعلق منسلک رکھنے پر نظرثانی کررہی ہیں لیکن ورون کی منیجمنٹ نے اب اداکار سے اس سےمتعلق بات چیت کی ہے کہ کہیں معاوضے میں اضافے سے وہ کام کھو نہ بیٹھے۔ورون نے اپنے معاوضے میں اضافے دو فلموں کی کامیابی کے بعد کیا ہے۔
بشکریہ: مس کائرہ
Comments are closed on this story.