بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ جو ان کےباپ نے کیا وہ غلط تھا، مانیاتا دت
سنجے دت جنہوں نے جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پہلی فلم 'بھومی' میں عمدہ کارگردگی دکھائی وہ آج کل اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
ستاون سالہ اداکار اور ان کی خوبصورت بیوی مانیاتا کے دو بچیں اقراء اور شاہ ران ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے اور مانیاتا نے اداکار کی جیل میں سزا کاٹنے کے متعلق لمبی گفتگو کی۔
سنجے کی بیوی کا کہنا تھا کہ' سنجے جیل جانے سے پہلے بھی اپنی شوٹنگ میں مصروف رہتے تھے جس کی وجہ سے بچیں ان سے ہر وقت نہیں مل سکتے تھے اور آج بھی جب میں سنجے کو بچوں کے ساتھ دیکھتی ہوں تو مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ سنجے کی غیر موجودگی کا اثر میں کبھی اکیلی ختم نہیں کرسکتی تھی۔ مجھے یاد ہے جب ہم اٹلی کے ٹرپ پر جانے کی تیاری کررہے تھے تو سنجے نے کس طریقے سے بچوں سے گفتگو کی۔ کس طرح سے انہیں منایا اور جس طریقے سے بچوں نے اپنے والد سے خرچی کیلئے سودے بازی کی میں یہ سمجھ گئی تھی کہ بچوں کی زندگی میں ان کے والد کی کتنی اہمیت ہے۔
جب بچیں وہاں سے گئے تو میں نے سنجے سے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آپ والد کا کردار اتنے اچھے سے نبھا سکتے ہیں'
مانیاتا نے مزید کہا کہ'بچیں ابھی یہ جاننے کیلئے چھوٹے ہیں کہ ان کے والد کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ شاہران کی نظر میں ان کے والد ایک ہیرہیں اور وہ انہیں اپنا رول موڈل سمجھتے ہیں۔ مجھے دو باتوں کا ڈر ہے۔ پہلی بات یہ کہ جب شاہران کو پتہ لگا کے تو اسے ضرور ایک ڈھچکا لگے گا، وہ شاید یہ نہیں سمجھ پائے کہ ان کے والد نے کیا کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اتنی بڑی سزا کاٹنی پڑی۔ دوسری بات یہ کہ شاہ ران کو لگتا ہے جو ان کہ والد نے کیا وہ تھیک تھا اور ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ بچیں ایسا سوچے۔ بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ جوسنجے نے کیا وہ غلط تھا اور اس کیلئے انہیں بھاڑی قیمت بھی چکانی پڑی۔ بہت کم لوگوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے جو اکیلے ان ساری مصیبتوں کو جھیلتے ہیں۔ میں انہیں سمجھانا چاہتی ہوں کہ یہ سب کیوں اور کیسے ہوا لیکن یہ ساری باتیں جاننے کیلئے وہ ابھی بچیں ہیں اور ہم ان کے بچپن کو خراب نہیں کرنا چاہتے'
بشکریہ: زی نیوز
Comments are closed on this story.