اکشے کمار کی مزید سرمایہ کاری
بولی وڈ سپر اسٹار کشے کمار نے جائیداد کے کاروبار میں مزید سرمایہ کاری کردی۔بگ بولی وڈ اسٹار اکشے کمار جو پہلے سے ہی لوکھنڈوالا،اندھیری میں ایک گھر کے مالک ہے اچانک انہوں نے ممبئی کے مضافاتی علاقے میں کچھ اور گھر خرید لیے ہیں۔
پچھلے ہفتہ سوپر اسٹار نے 38 اسٹوری ٹاور میں چارپرتعیش فلیٹ خریدے اور ہر ایک فلیٹ کی قیمت 4.5 کروڑ روپے ہیں۔ یہ ٹاور نیو لنک روڈ، اندھیری میں واقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ٹاور کے چار فلیٹوں کو 'ٹرینسن ٹرائمف' کہا جاتا ہے جو کہ یکم نومبر کو اکشے کماربھاٹیہ کے نام رجسٹر لئے گئے۔
2200 اسکوئر فٹ کے رقبے پر یہ فلیٹس ٹاور کے 21 ویں فلور پر بنے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان پرتعیش ٹاور میں بے پناہ سہولتیں مہیا کی گئی ہیں جن میں سوئمنگ پول ، جوگنگ ٹریک، بار بی کیو کارنر، کورٹ اور بچوں کیلئے پلیئنگ گراونڈ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ اکشے کا فلیٹس خریدنے کا اب تک کوئی باضابطہ اعلان سننے کو نہیں ملا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکشے کمار کو جائیداد کی خریدو فروخت کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں اور اس کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کو آخری بار 'ٹوئلٹ ، ایک پریم کتھا ' فلموں میں دیکھا گیا تھا اور اب ان کی نئی فلم پیڈ مین' بھی تکمیل کے مرحلے میں ہےجس کی کہانی ایک سوشل کارکن اورکاروباری شخص اروناچھالم مورو گناتھم کی زندگی پر مبنی ہے۔
بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ
Comments are closed on this story.