Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم میں تنازعات کا خوشگوار اختتام

شائع 11 نومبر 2017 02:48pm
File Photo File Photo

باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے تمام تنازعے ختم کردیئے ۔ باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔ جس میں دونوں ایک ساتھ ہیں ۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عامر نے کہا کہ ان کے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تمام تنازعے حل ہوگئے ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے سال کا اختتام بہترین انداز میں چاہتے ہیں ۔

اس موقعے پر عامر خان نے فریال مخدوم کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی۔

گزشتہ عرصے کے دوران عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان اہلخانہ کو لے کر کافی تنازعات بنتے رہے ہیں جس کے بعد عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان اختلافات اس وقت اور بھی شدت اختیار کرگئے جب انہوں نے فریال مخدوم پر ہیوی ویٹ چیمپیئن اینتھونی جوشوا سے تعلقات کا الزام عائد کیا۔ اور اس کے بعد ان دونوں کے درمیان جھگڑا طلاق تک پہنچ گیا تھا۔