Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

مشہور پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی زندگی پر ایک نظر

شائع 11 نومبر 2017 08:05am

nne

نیلم منیر کا شمار پاکستان کی صف اوّل کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہیں پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو نیلم منیر کی زندگی اور کیریئر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

n1

نیلم منیر 20 مارچ 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بہت کم عمری میں ہی ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل 'تھوڑا سا آسمان' میں ڈیبیو کیا جس کے بعد کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

Image result for neelum munir

ان کے مشہور ڈراموں میں میری صبح کا ستارا، قیدِ تنہائی، شہرِ دل کے دروازے، آنکھ مچولی اور جل پری جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بھی کام کیا۔

n2

انہوں نے مختلف ٹیلی فلمز میں بھی کام کیا، ان ٹیلی فلموں میں اچھے کی لڑکی، میں تم اور عمران ہاشمی اور وفا بلوچ کی بے وفائی شامل ہیں۔

Image result for neelum munir

نیلم منیر احسن خان کے ہمراہ اب فلموں میں بھی ڈیبیو کررہی ہیں۔ وہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز رواں برس ریلیز ہونے والی فلم 'چُھپن چھپائی' سے کررہی ہیں۔ یہ ایک کامیڈی تھریلر ہوگی جس کے ڈائیریکٹر محسن علی ہیں۔ یہ فلم ممکنہ طور پر رواں برس 22 دسمبر کو ریلیز کردی جائے گی۔

Image result for Chupan Chupai