خوبصورت جلد اور گھنے بالوں کیلئے 10 مفید غذائیں
لوگ اپنی خوبصورتی کیلئے نت نئے کاسمیٹک مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں جبکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اچھی جلد اور خوبصورت بالوں کو اصل علاج خوراک سے ہوتا ہے۔
اگر آپ صحیح غذا لے رہے ہیں تو آپ کی جلد ملائم اور بال خوبصورت رہیں گے اور آپ کو کسی مصنوعات کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
اسی لئے آج ہم آپ کو ان چند صحت مند غذائیں کے بارے میں بتارہے ہیں جنہیں خوراک کا حصہ بنانے سے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجائیں گا۔
اخروٹ
اخروٹ ،اومیگا -3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے مالا مال ہے۔ روزانہ اخروٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے جلد پر اثر پڑتا ہے اور بال بھی لمبے عرصہ تک خوبصورت رہتے ہیں۔
پالک
وٹامن اے اور سی سے مالا مال یہ سبزی جھریاں ختم کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ پالک فضائی الودگی سے پیدا ہونے والی گندگی کو بھی ختم کردیتی ہے۔
السی کے بیج
صحت مندجلد کیلئے آپ کو روزانہ ایک سے دو چائے کے چمچ السی کے بیج کھانے چاہیئے ۔ ان بیجوں میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اومیگا 3فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو چہرے سے داغ اور دانوں کو ختم کردیتا ہے۔
سیلمون فش
اس مچھلی میں موجود اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے بالوں کو مضبوطی اور نشونما ملتی ہے سیلمون میں وٹامن بی12 اور آئرن موجود ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما کے لئے انتہائی مفید ہے۔
انڈے
انڈہ بالوں کی نشونما کے لئے معاون ثابت ہونے والی کئی چیزیں اپنے اندر سمیٹے ہوا ہے اس میں پروٹین اور بائیوٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی نشونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ انڈہ سلفر سے مالا مال ہوتا ہے جو جلد کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔
بادام
بادام میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو بالوں کو مضبوط اور لمبا کرتا ہے تقریباً 30 گرام بادام انسانی جسم کی ایک دن کی 70 فیصد ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔
کدو کے بیج
کدو کے بیج وٹامن بی1، بی2، بی3 اور بی 4 پر مشتمل ہوتے ہیں جو بالوں کی نشونما کے لئے مفید ہیں جبکہ اس میں وٹامن بی5 اور بی6 بھی ہوتے ہیں جو بالوں کی اسکیلپ اور جلد کے لئے کافی صحت مند ہوتے ہیں۔
لہسن
لہسن بیماریوں کےخلاف بہترین مزاحمت رکھتا ہے اورمختلف بیکٹریا کوپیدا ہونےسےروکتاہے لہسن میں ایک الیسین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ جلد کو ملائم اور بالوں کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔
دہی
اپنے چہرے پر 20-15 منٹ دہی لگا کر دھونے سے چہرے پر نکھار آتا ہے جلد ہموار ہو جاتی ہے۔
ناریل
ناریل، وٹامن ای اور کے سے مالا مال غذا ہے ۔ بالوں کی چمک بڑھانے کے لئے اسٹریٹنر سے پہلے بالوں پر ناریل کا تیل لگائیں۔
بشکریہ: اسکوپ ووپ
Comments are closed on this story.