Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

لیموں سے صفائی کرنے کے 9 مفید ٹوٹکے

شائع 09 نومبر 2017 04:08pm

lemon

مائیکروویو  کی بد بو

ایک محفوظ پیالے میں پانی بھریں اور اس میں آدھا کٹا ہوا لیمیوں ڈال کر 5 منٹ کیلئے مائیکرو ویو میں رکھ کر مشین آن کردیں، اس عمل سے مائیکروویو  کے اندر موجود بدبو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

دھول مٹی

پانی کی اسپرے بوٹل میں لیموں کے جوس کے دو چمچ اور کچھ قطرے زیتون کے تیل کے شامل کرلیں،اب  اس مرکب کے 10 قطروں  کو  رُویں سے پاک کپڑے پر لگائیں اور اس کا استعمال دھول مٹی سے جمی  سطح پر کریں۔

سفید کپڑے

سفید کپڑوں کی لانڈری میں آدھا کپ لیموں کا جوس ملائیں اور کپڑوں کو دھونے کے بعد اسے باہر سورج  کی روشنی میں سوکھا دیں۔

لکڑیوں  کی پالش

لکڑی کو چمکانے کیلئے آدھے کپ گرم پانی میں  کچھ قطرے لیمن جوس کے ڈالیں اور پھر  اسے گیلے کپڑے پر چھڑک دیں جس کے بعد اس کپڑے کا استعمال فرنیچر اور گھر کی دوسری لکڑی سے بنی اشیاء پر کریں۔

باتھ روم کی صفائی

باتھ روم کے دروازے اور دیواروں پر لگے  صابن کے نشان کو صاف کرنے کیلئے  گیلے اسپنج کا استعمال کریں۔

لوہے کو چمکانہ

لیموں ایک قدرتی بلیچ  ہے جو جراثیم  کو دور کرتا ہے۔ لوہے کی اشیاء کو چمکانے کیلئے  نمک کو آدھے لیموں پر چھڑک  کر اس لیموں  کے زریعے  پیتل اور تانبے کو چمکالیں۔

مچھلی کی بدبو

بعض اوقات مچھلی پکاتے ہوئے یا اسے کاٹتے ہوئے ہاتھوں میں بدبو رہ جاتی ہے ۔ مچھلی کی اس بدبو  کو ختم کرنے کیلئے صابن سے ہاتھ دھونے سے پہلے لیموں کو اپنے ہاتھ میں نچوڑلیں۔

بیسن  میں موجود بدبو

چیزوں اور اشیاء کو صاف کرتے ہوئے ، بیسن میں بدبو ہوجاتی ہے ایسے میں  ہر مہینے لیموں کے چھلکوں کو بیسن میں رکھ دیا کریں جس کی وجہ سے بدبو کی جگہ خوشبو پیدا ہوجائے گی۔

زَنگ

زَنگ  کو ختم کرنے کیلئے ایک خاص مرکب  کا استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مرکب بنانے کیلئے ایک چمچ لیموں کا جوس اور دو چمچ نمک لیں اور دونوں کو ملا کر زنگ پر لگائیں

بشکریہ:  ٹائم