جنوبی افریقہ میں شیر کا گاڑی پر حملہ
جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں موجود وزیٹر نے ایک شیر کی ویڈیو بنائی جس میں وہ شیرنی کو متاثر کرنے کیلئے گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
مارک ویلیمز وین کی ویڈیو کریوگر سائٹنگ کی جانب سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی۔ مارک ویلیم نے بتایا کہ وہ کرویوگر نیشنل پارک میں اسکوکوزا کے قریب ایچ 12 کے پاس گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک انہوں نے ایک شیر اور شیرنی کو روڈ پر دیکھا۔
مارک کا کہنا تھا کہ 'شیر کافی دیر سے شیرنی کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن جب بھی وہ شیرنی کے قریب جاتا ، شیرنی اپنی آواز کے ذریعے اس پر گرج بستی تھی'
'کوشش ناکام ہونے کے بعد شیر اچانک اس سے دور ہوگیا اور سامنے کھڑی گاڑی کے اندر بیٹھے شخص کو دیکھنے لگا'
مارک نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ سب دیکھا تو فوراً ویڈیو کیمرہ نکال لیا تاکہ وہ آگے ہونے والے واقعہ کی ویڈیو بناسکیں۔
مارک نے ہونے والے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ' قسمت اچھی تھی کہ جب شیر نے گاڑی پر حملہ کیا اسی وقت میری ویڈیو شروع ہوچکی تھی۔ شیر نے گاڑی پر حملہ کرنے کے فوراً بعد واپس شیرنی کے پاس چلا آیا کیونکہ وہ شیرنی کو اپنی بہادری کا ثبوت دے چکا تھا'
مارک نے مزید کہا کہ 'گاڑی میں بیٹھے شخص کی ایسی کوئی غلطی نہیں تھی جس کے ردعمل میں شیر نے حملہ کیا ہو۔ لیکن اس شخص کی قسمت اچھی تھی کہ اس نے اپنی گاڑی کا شیشہ بند رکھا تھا ورنہ معاملات بگڑ بھی سکتے تھے۔ حملے کے بعد شخص ڈرتے ہوئے اپنی گاڑی لے کر وہاں سے بھاگ گیا'
ویلیم نے کہا کہ' اس کے بعد شیر کچھ وقت تک پرسکون رہا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی شیر کی نظراس باراوپر سے کھلی سفاری گاڑی پر پڑی۔ یہ تو اچھا ہوا کہ ڈرائیور نے اپنی گاڑی کا انجن فوراً شروع کردیا اس سے پہلے کے شیر ان کی طرف حملہ کرتا'
مارک نے یہ بھی بتایا کہ ڈرائیور کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھے کافی لوگوں کی جان بچ گئی ورنہ شیر کا حملہ کامیاب ہوجاتا جبکہ مارک دوسرے حملہ کی ویڈیو نہ بناسکے۔
بشکریہ: یوپی
Comments are closed on this story.